• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: 3 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

شائع February 3, 2022
عدالتی فیصلہ سننے کے بعد مجرم کمرہ عدالت میں رو رو کر رحم کی اپیل کرتا رہا — فائل فوٹو: اے پی
عدالتی فیصلہ سننے کے بعد مجرم کمرہ عدالت میں رو رو کر رحم کی اپیل کرتا رہا — فائل فوٹو: اے پی

لاہور کی سیشن عدالت نے 2017 میں 3 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے بعد اسے قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔

ٹرائل ختم ہونے کے بعد عدالت نے مجرم کو مختلف دفعات کے تحت جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو اغوا کی دفعہ کے تحت 7 سال قید کی سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ، بدفعلی کی دفعہ کے تحت عمر قید کی سزا اور 50 ہزار جرمانہ جبکہ قتل کی دفعہ کے تحت 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی۔

مزید پڑھیں: مفتی عزیزالرحمٰن کا شاگرد سے بدفعلی کا اعتراف، شرمندگی کا اظہار

لاہور کی سیشن عدالت کے جج شبریز احمد نے مقدمے کی سماعت کی اور مدعی مقدمہ کے وکیل مدثر بلوچ کے دلائل مکمل ہونے پر مجرم کو سزا سنائی۔

مجرم کے خلاف تھانہ ہنجروال میں مقدمہ درج ہے اور مجرم ندیم اسلم کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلہ سننے کے بعد مجرم کمرہ عدالت میں رو رو کر رحم کی اپیل کرتا رہا۔

یاد رہے گزشتہ روز کراچی کی ضلعی و سیشن کورٹ نے بھی ریپ کے مجرم کو سزا سنائی تھی۔

عدالت نے 2017 میں 3 سالہ بچی کے ریپ کے مجرم نعیم احمد پر جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تین سالہ بچی کے ساتھ ریپ کا واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا تھا اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تعزیرات پاکستان کی دفعات 376 اور 337 (ایچ) (ون) کے تحت متاثرہ خاندان کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: 3 سالہ بچے کا ’بدفعلی کے بعد قتل‘، 15 سالہ ملزم گرفتار

خیال رہے لاہور میں بدفعلی کے بعد قتل کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

گزشتہ سال جنوری میں تھانہ نشتر ٹاؤن میں فیضان نامی ملزم نے اپنے 8 سالہ سگے بھائی کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔

ملزم فیضان اپنے چھوٹے بھائی کو دوکان سے چیز لینے کے بہانے ساتھ لے گیا اور مقتول کو بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا مقتول 6 جنوری کو گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کی لاش آشیانہ اسکیم انڈر پاس نالے سے ملی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024