• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کے الیکٹرک کو صارفین کے مارچ کے بلز میں فی یونٹ 2 روپے 59 پیسے واپس کرنے کا حکم

شائع February 3, 2022
شواہد کی تصدیق کے بعد چند دنوں میں ایف سی اے میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا— فائل فوٹو:اے ایف پی
شواہد کی تصدیق کے بعد چند دنوں میں ایف سی اے میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا— فائل فوٹو:اے ایف پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کو دسمبر 2021 میں ایندھن کی کم لاگت کی مد میں فی یونٹ 2 روپے 59 پیسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی کیونکہ 76 پیسے فی یونٹ نومبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی جانب سے یہ اعلان کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا گیا جس میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نیپرا کے اراکین رحمت اللہ بلوچ اور مقصود انور خان نے بھی شرکت کی۔

مزیدپڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

خیال رہے کے الیکٹرک کی جانب سے ایندھن کی لاگت کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے دسمبر 2021 میں اپنے صارفین سے بجلی کی فی یونٹ قیمت 14 روپے 65 پیسے وصول کی جبکہ اس کا ٹرن آؤٹ 12 روپے 85 پیسے فی یونٹ رہا تھا۔

تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے ایف سی اے میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ریگولیٹر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کردہ دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق ایف سی اے میں 2 روپے 59 پیسے پر یونٹ کمی کی جانی چاہیے، دسمبر میں حقیقی ایف سی اے 12 روپے 6 پیسے فی یونٹ تھا۔

ایک بیان میں ریگولیٹر نے کہا کہ وہ شواہد کی تصدیق کے بعد چند دنوں میں ایف سی اے میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

ماہانہ ایف سی اے کی مد میں کی جانے والی ایڈجسمنٹ میٹر رکھنے والے گھریلو صارفین کے لیے بھی ہوگی چاہے ان کی کھپت کچھ بھی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے بل میں دسمبر 2021 کے یونٹس کے بل پر نظرثانی شدہ ایف سی اے ظاہر کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک کو مارچ 2022 کے بل میں دسمبر کے فیول ایڈجسمنٹ چارجز ظاہر کرنا ہوں گے ۔

نیپرا حکام نے کہا کہ اگر کے الیکٹرک پر صنعتی اور موسم سرما کا رعایتی پیکج قابل اطلاق ہوا تو اس طرح صارفین کے لیے منفی ایف سی اے کی مقدار کو بعد کی ایڈجسٹمنٹس میں شامل کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024