• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یوٹیوبر مورو ’پرستان‘ کے ذریعے ٹی وی ڈیبیو کرنے کو تیار

شائع February 3, 2022
پرستان کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام
پرستان کو ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا—فوٹو: انسٹاگرام

معروف یوٹیوبر تیمور صلاح الدین المعروف مورو جلد ہی دیگر کانٹینٹ کریئٹرز کی طرح ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

مورو نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ اس رمضان المبارک میں ہم ٹی وی کے مزاحیہ رومانوی ڈرامے ’پرستان‘ سے اداکاری کا آغاز کریں گے۔

یوٹیوبر کے مطابق وہ ڈرامے میں اپنے یوٹیوب کی مختلف ویڈیوز میں ادا کیا گیا کردار امان اللہ ہی ادا کریں گے۔

ان کے مطابق انہوں نے میرا سیٹھی کے ساتھ مل کر کچھ سال قبل یوٹیوب پر متعدد ویڈیوز بنائی تھیں، جن میں انہوں نے امان اللہ نامی شخص کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ٹی وی والوں کو پسند آگیا۔

مورو نے بتایا کہ یوٹیوب پر ادا کیا گیا کردار ہی وہ ٹی وی پر ادا کریں گے مگر چھوٹی اسکرین پر ان کے کردار کو کچھ تبدیل کرکے پیش کیا جائے گا۔

یوٹیوبر کے مطابق ’پرستان‘ میں ایک بار پھر وہ میرا علی سیٹھی، یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر، ماڈل و کانٹینٹ کریئیٹر میرب علی سمیت دیگر نئے اور منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

مورو نے مزید بتایا کہ پہلی بار ٹی وی اسکرین پر کام کرنے کی وجہ سے وہ تیزی سے چیزوں کو سیکھ رہے ہیں اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ سین شوٹ بھی کروا لیے۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں چھوٹی اسکرین پر میرا علی سیٹھی اور میرب علی سمیت ارسلان نصیر جیسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ایمن سلیم اور نوین وقار بھی شامل ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ایمن سلیم اور نوین وقار بھی شامل ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

’پرستان‘ کی دیگر کاسٹ میں جویریہ سعود، نوین وقار، سفینا علی اور جنید جمشید نیازی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

محبت اور شادیوں کے گرد گھومتی کہانی پر بنائے جانے والے مزاحیہ رومانوی ڈرامے کو رمضان المبارک میں ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔

’پرستان‘ کی ہدایات علی حسن دیں گے اور اسے ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024