• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: 3 سالہ بچی کے ریپ کے ملزم کو 16 سال قید

شائع February 2, 2022
جج نے ملزم پر 50 ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی
جج نے ملزم پر 50 ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کیا—فائل/فوٹو: اے ایف پی

کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 2017 میں 3 سالہ بچی کے ریپ کے ملزم نعیم احمد پر جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنا دی۔

تین سالہ بچی کے ساتھ ریپ کا واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا تھا اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تعزیرات پاکستان کی دفعات 376 اور 337 ایچ ون کے تحت متاثرہ خاندان کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملزم نے 6 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کا اعتراف کر لیا، پولیس

ملزم نعیم احمد کی اہلیہ کو بھی مقدمے میں سہولت کاری کے الزام میں نامزد کیا گیا تھا لیکن ثبوت کی عدم موجودگی کے باعث وہ بری ہوگئی تھیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (شرقی) جاوید حیدر پھلپوٹو نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نعیم احمد پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنی پڑے گی۔

جج نے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو 10 ہزار روپے ہرجانہ ادا کریں اور فیصلے میں کہا کہ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک ماہ قید ہوگی۔

قبل ازیں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ آسیہ منیر نے عدالت میں بتایا تھا کہ نعیم احمد متاثرہ بچی کو اس وقت اپنے ساتھ والدین کے گھر سے دور لے کر گیا جب وہ اگست 2017 میں کھیل رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچی کے بھائی اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور اپنے والدین کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

وکیل نے کہا کہ ملزم نعیم احمد نے ابتدائی طور پر متاثرہ بچی کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات سے انکار کیا تھا لیکن بعد ازاں کہا تھا کہ بچی ان کی اہلیہ کے ساتھ ایک شادی میں گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: 6 سالہ بچی کا ریپ کرنے والا 70 سالہ ملزم گرفتار

ایڈووکیٹ آسیہ منیر کا کہنا تھا کہ جب ملزم نعیم احمد بچی کو والدین کے پاس واپس لے کر آئے تو ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور انہیں بخار ہو رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بچی کے سینے پر سگریٹ جلائی گئی تھی۔

وکیل نے بتایا کہ ملزم نعیم احمد نے بچی کے ساتھ زیادتی کے لیے ان پر جسمانی تشدد کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024