• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عتیق الرحمٰن آئے اور اپنی دلہن کو لے جائے، والدہ اداکارہ میرا

شائع February 2, 2022
عتیق الرحمٰن اہلیہ کو لے جائیں، والدہ میرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عتیق الرحمٰن اہلیہ کو لے جائیں، والدہ میرا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت بیگم نے عتیق الرحمٰن کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ وہ آئیں اور ان کی بیٹی کو بیاہ کر لے جائیں۔

شفقت بیگم کی جانب سے مذکورہ پیغام ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب کہ کچھ دن قبل ہی لاہور کی سیشن کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی اہلیہ ہیں۔

اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں تکذیب نکاح کے کیس میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی، جس پر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عتیق الرحمٰن کی بیوی ہی قرار دیا تھا۔

اس سے قبل فیملی کورٹ نے بھی 2018 میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا، جس کے خلاف اداکارہ نے اپیل دائر کی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد میرا کی والدہ شفقت بیگم نے مختصر ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں عتیق الرحمٰن سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ آئیں اور ان کی بیٹی کو اپنی دلہن کے طور پر لے جائیں۔

شفقت بیگم کے مطابق عدالت اور شریعت کا بھی یہی ماننا ہے کہ ان کی بیٹی عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔

اداکارہ اس تصویر کو ڈرامے کی شوٹنگ جب کہ عتیق الرحمٰن شادی کی تصویر قرار دیتے رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ اس تصویر کو ڈرامے کی شوٹنگ جب کہ عتیق الرحمٰن شادی کی تصویر قرار دیتے رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عتیق الرحمٰن شریعت کے مطابق آج تک کا میرا کا نان نفقہ دے کر انہیں بطور اپنی دلہن لے جا سکتے ہیں اور وہ دونوں کے درمیان صلح کروانے کو بھی تیار ہیں۔

خیال رہے کہ عتیق الرحمٰن نامی شخص نے پہلی بار 2009 سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ میرا نے ان سے شادی کر رکھی ہے اور ان کی اہلیہ ہونے کے باوجود انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کرکے کپتان نوید سے شادی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں، عدالت کا فیصلہ

عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے نکاح کے اوپر نکاح کا دعویٰ کرنے کے بعد میرا نے جولائی 2009 میں تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔

مذکورہ کیس کی درجنوں سماعتیں ہوئیں، یہاں تک کہ عدالت نے عدم پیشی پر میرا کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

لاہور کی فیملی کورٹ نے تقریبا ایک دہائی بعد جون 2018 میں فیصلہ دیا تھا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔

اداکارہ و عتیق الرحمٰن کی یہ تصاویر عدالت میں پیش کی جا چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ و عتیق الرحمٰن کی یہ تصاویر عدالت میں پیش کی جا چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور وہاں بھی تقریبا تین سال تک سماعتیں ہوئیں اور عدالت نے 31 جنوری کو فیصلہ دیا کہ اداکارہ عتیق الرحمٰن کی ہی بیوی ہیں۔

اداکارہ میرا دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ انہوں نے عتیق الرحمٰن سے شادی نہیں کی اور مذکورہ شخص کے ساتھ ان کی کھچوائی گئی تصاویر دراصل ایک ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ ہیں۔

تاہم عتیق الرحمٰن کے مطابق اداکارہ جن تصاویر کو ڈرامے کا حصہ قرار دیتی ہیں، دراصل وہ ان کی شادی کی تصاویر ہیں۔

مزید پڑھیں: تکذیبِ نکاح کیس: میرا نے ثبوت عدالت میں پیش کردیے

عتیق الرحمٰن سمیت کپتان نوید کے ساتھ شادی کے حوالے سے بھی میرا نے ہمیشہ متضاد باتیں ہی کی ہیں اور وہ اپنے بیانات پر یوٹرن لیتی رہی ہیں۔

میرا کو پاکستان میں اسکینڈل کوئین کے نام سےبھی جانا جاتا ہے جب کہ کئی لوگ ان کی ذہنی صحت پر بھی دبے الفاظ میں سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔

میرا کو ان کی غلط انگریزی بولنے کی وجہ سے بھی کافی شہرت حاصل ہے اور وہ اس حوالے سے خبروں کی زینت بھی بنتی رہی ہیں۔

اداکارہ میرا کا شمار 1990 کی مقبول پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے کم از کم تین بھارتی فلموں میں بھی کام کر رکھا ہے اور ان کی متعدد متنازع ویڈیوز بھی ماضی میں لیک ہو چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024