• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بابر اور رضوان ٹی20 رینکنگ میں بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان

شائع February 2, 2022
بابر اعظم اور ٹی20 رینکنگ میں پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم اور ٹی20 رینکنگ میں پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آج نئی ٹی20 رینکنگ جاری کردی ہے جس میں ابتدائی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کا آصف علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان

ابتدائی تین پوزیشنز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے، محمد رضوان دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم تیسرے نمبر پر بدستور موجود ہیں۔

البتہ بھارت کے نوجوان بلے باز لوکیش راہل کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان ایک پوزیشن نیچے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور آسٹریلین بلے باز ایرون فنچ چھٹے، ڈیون کونوے ساتویں، راسی وین ڈر ڈوسن آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں اور ویرات کوہلی 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت 8 ویمنز کرکٹ ٹیمیں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریں گی

ٹی20 رینکنگ میں ابتدائی 10 باؤلرز کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور سرفہرست 10 باؤلرز میں اسپنرز کا غلبہ ہے اور سات اسپنرز اس فہرست کا حصہ ہیں۔

باؤلرز میں پہلے نمبر پر ونندو ہسارنگا، تبریز شمسی دوسرے، عادل رشید تیسرے، ایڈم زامپا چوتھے، راشد خان پانچویں، جوش ہیزل وُڈ چھٹے، مجیب الرحمٰن ساتویں، اینرچ نوکیا آٹھویں، شاداب خان نویں اور ٹم ساؤدھی نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، شکیب الحسن دوسرے اور معین علی تیسرے نمبر پر ہیں اور اس میں سرفہرست 10 آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024