• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نور مقدم، عثمان مرزا کیس کی تحقیقات کیلئے نئے ایس ایس پی تعینات

شائع February 2, 2022
پولیس دونوں کیسز میں شواہد عدالت کے روبرو پیش کرنے میں ناکام رہی— فائل فوٹو: اسلام آباد پولیس ٹوئٹر
پولیس دونوں کیسز میں شواہد عدالت کے روبرو پیش کرنے میں ناکام رہی— فائل فوٹو: اسلام آباد پولیس ٹوئٹر

پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان مرزا اور نور مقدم قتل کیسز کی تحقیقات کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (آپریشن) سید علی اکبر شاہ کو باضابطہ طور ایس ایس پی انویسٹی گیشن مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سید علی اکبر شاہ کو ایس ایس پی عطاالرحمٰن کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ عطاالرحمٰن کا تبادلہ مرکزی پولیس آفس میں کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: عثمان مرزا اور نور مقدم کیس میں انصاف ضرور ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

علاوہ ازیں پنجاب سے ایس ایس پی محمد فیصل کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس ایس پی آپریشن تعینات کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز کی سماعت کے دوران تحقیقاتی وِنگ کی تیاری مکمل نہ ہونے پر ایس ایس پی عطاالرحمٰن کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں مقدمات کی سماعت کے دوران تحقیقاتی وِنگ کی کیسز میں دلچسپی نہ ہونے کے باعث پولیس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں کیسز میں گرفتار ملزمان کے خلاف بے شمار شواہد موجود ہیں لیکن پولیس مناسب انداز میں یہ شواہد عدالت کے روبرو پیش کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: جوڑے کو ہراساں کرنے کا کیس: عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

ان کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ عہدیداران بغیر تیاری کے عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل دفاع کے سوالات کے جواب دینے کی بھی کوئی تیاری نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024