• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

امریکا میں فائزر کے بعد موڈرنا کووڈ ویکسین کے استعمال کی مکمل منظوری دے دی گئی

شائع February 1, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

امریکا میں موڈرنا کی تیار کردہ کوڈ 19 ویکسین کو مکمل منظوری دے دی گئی۔

یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے موڈرنا ویکسین کو ہنگامی استعمال کی منظوری کے ایک سال سے زائد عرصے بعد مکمل منظوری دی گئی۔

اس اقدام سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ ایف ڈی اے نے موڈرنا ویکسین کا مکمل تجزیہ اور نظرثانی کرلی ہے۔

دسمبر 2020 میں ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد سے امریکا بھر میں موڈرنا ویکسین کی 20 کروڑ سے زائد خوراکوں کو استعمال کیا گیا جبکہ یہ طبی ادارہ اگست 2021 میں پہلے ہی فائزر ویکسین کی مکمل منظوری دے چکا ہے۔

ایف ڈی اے نے موڈرنا کی جانب سے جمع کرائے جانے والے اضافی ڈیٹا پر کئی ماہ تک نظرثانی کی جن میں ویکسین کی افادیت کی تصدیق ہوئی تھی۔

ایف ڈی اے نے ویکسین کے مضر اثرات کا جائزہ بھی لیا اور دریافت کیا کہ سنگین اثرات کے کیس نہ ہونے کے برابر ہیں، یعنی ویکسین انسانی استعمال کے محفوظ ہے۔

ایف ڈی اے نے کمپنی کی جانب سے ویکسین کی تیاری اور مراکز کا بھی جائزہ لیا۔

ایف ڈی اے کے ویکسین ریگولیٹر ڈاکٹر پیٹر مارکس نے بتایا کہ عوام یہ یقین کرسکتے ہیں کہ موڈرنا ویکسین کو ٹھوس سائنسی معیار کے مطابق منظوری دی گئی۔

مکمل منظوری کے بعد موڈرنا اب اس ویکسین کو اسپائیک ویکس کے نام سے فروخت کرسکتی ہے۔

موڈرنا کو امریکا میں ابھی تک صرف بالغ افراد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے اور کمپنی نے 2021 کے آخر میں بتایا تھا کہ ایف ڈی اے نے 12 سے 17 سال کی عمر کے گروپ کے لیے ویکسین کی منظوری کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

دوسری جانب سے نووا ویکس ن بھی اپنی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی منظوری کے لیے ایف ڈی اے میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024