• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سبیکا امام کو ’قتل و تیزاب حملے‘ کی دھمکیاں

شائع February 1, 2022
سبیکا امام نے ایف آئی اے سے سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام
سبیکا امام نے ایف آئی اے سے سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ سبیکا امام نے ’قتل و تیزاب حملوں‘ کی دھمکیاں دینے والے سوشل میڈیا صارفین کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں سے ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ نے انسٹاگرام پر خود کو ملنے والی دھمکیوں کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سمیت پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر اداروں کو بھی مینشن کیا۔

اداکارہ نے ایف آئی اے اور برطانوی اداروں سے دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سبیکا امام نے سوشل میڈیا پوسٹ پرخود کو دھمکی دینے والی خاتون کے اسکرین شاٹ شیئر کیے، جن میں خاتون کی جانب سے اداکارہ کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں خاتون نے سبیکا امام کو ’پورن اسٹار‘ قرار دیتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی۔

خاتون نے سبیکا امام کو دھمکی دی کہ قندیل بلوچ کی طرح ان کا بھی پاکستانی سماج سے خاتمہ لازمی ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ کو دھمکی دینے والی خاتون نے الزام عائد کیا کہ سبیکا امام اداکار دانش تیمور کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں ایک ساتھ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سبیکا امام شوبز انڈسٹری میں ’اقربا پروری‘ پر بول پڑیں

خاتون نے نہ صرف سبیکا امام بلکہ ان کی والدہ کے لیے بھی نامناسب زبان استعمال کی اور انہیں ’قتل و تیزاب‘ حملے کی دھمکی دی۔

اداکارہ نے دھمکی دینے والی خاتون کی جانب سے اپنی پوسٹ پر دی جانے والی دھمکی کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں خاتون کا نام بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

سبیکا امام کی جانب سے دھمکی والی پوسٹ شیئر کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا اداروں سے دھمکی دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سبیکا امام نے 2014 کی بولی وڈ کی مقبول فلم ’کوئین‘ سے کنگنا رناوٹ کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا تھا۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والی سبیکا امام نے بعد ازاں پاکستانی فلموں ’شیر دل، جلیبی اور ویلکم ٹو لنڈن‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا اور انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

چند ڈراموں کے علاوہ متعدد گانوں میں جوہر دکھانے والی سبیکا امام فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کا شمار ابھرتی ہوئی ماڈلز میں ہوتا ہے اور انہیں شوبز انڈسٹری میں اقربا پروی کے معاملے پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024