• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان سمیت 8 ویمنز کرکٹ ٹیمیں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریں گی

شائع February 1, 2022
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

آئندہ سال برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس بات کا اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے اشتراک سے کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل7: شاہد آفریدی اور زازئی کورونا وائرس سے صحتیاب

اس ایونٹ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی اور گزشتہ ہفتے کوالالمپور میں ہونے والے ویمنز کوالیفائر میں فتح کی بدولت سری لنکا کی ٹیم گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی آٹھویں ٹیم بن گئی۔

برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز کے کھیلوں کے مقابلے میں میزبان انگلینڈ کے ساتھ ساتھ پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور بارباڈوس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 2020 ویمنز ورلڈ کپ کی فائنلسٹ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 29 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ میڈل میچز 7 اگست کو ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں دو گروپ ہوں گے جہاں پہلے گروپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور بارباڈوس کی ٹیمیں ہوں گی جبکہ دوسرا گروپ سری لنکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

یہ محض دوسرا موقع ہے کہ کرکٹ کامن ویلتھ گیمز کا حصہ ہوگا، اس سے قبل 1998 کے کوالالمپور گیمز میں کرکٹ کو شامل کیا گیا تھا اور شان پولاک کی زیر قیادت جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: آخرکار پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیت ہی گئی

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے پر سری لنکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 8 ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ کریں گی اور ہمیں امید ہے کہ ہمیں بہترین مسابقتی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز اگلے سال ویمنز کیلنڈر ایئر کا اہم حصہ ہیں، یہ ہمارے لیے ایک اہم موقع ہے کہ ہم اس کھیل کو اس کے روایتی مضبوط حلقوں سے نکال کر دیگر لوگوں کو بھی کھیلنے کے مواقع فراہم کریں۔

برمنگھم میں ہونے والا کامن ویلتھ گیمز پہلا ایسا مختلف کھیلوں کا مقابلہ ہوگا جس میں مردوں سے زیادہ خواتین کے میڈل ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024