• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی ایس ایل7: گلیڈی ایٹرز کو شکست، سلطانز کی لگاتار تیسری فتح

شائع January 31, 2022
ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا— فوٹو: پی ایس ایل
ملتان سلطانز کے عمران طاہر نے لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا— فوٹو: پی ایس ایل
شان مسعود نے لگاتار دوسرے میچ میں ففٹی اسکور کی— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
شان مسعود نے لگاتار دوسرے میچ میں ففٹی اسکور کی— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
گلیڈی ایٹرز کو اننگز کی ابتدا میں ہی محمد رضوان کی قیمتی وکٹ مل گئی تھی— فوٹو: پی ایس ایل
گلیڈی ایٹرز کو اننگز کی ابتدا میں ہی محمد رضوان کی قیمتی وکٹ مل گئی تھی— فوٹو: پی ایس ایل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
بین ڈکٹ اور سرفراز احمد نے 58رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: پی ایس ایل
بین ڈکٹ اور سرفراز احمد نے 58رنز کی شراکت قائم کی— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اننگز کی ابتدا میں ہی اہم کامیابی ملی اور محمد حسنین نے سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کھاتا کھولنے سے قبل ہی چلتا کردیا۔

اس کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئےاور دونوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 50رنز کی شراکت قائم کی۔

اسکور 62 تک پہنچا ہی تھا کہ جیمز فالکنر کو چھکا مارنے کی کوشش میں صہیب مقصود باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔

دوسرے اینڈ سے شان مسعود نے شاندار فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ میں لگاتار دوسری نصف سنچری بنائی۔

رائلی روسو اور شان نے تیسری وکٹ کے لیے 45رنز کی شراکت قائم کی، روسو 21 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

شان مسعود نے ٹم ڈیوڈ کے ہمراہ مزید 42 رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن 150 کے مجموعے پر وہ 58 گیندوں پر 88 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ٹم ڈیوڈ نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی جس کی بدولت سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے۔

ٹم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو خوشدل شاہ نے اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے وِل اسمیڈ کو چلتا کردیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں 24 رنز بنانے والے احسن علی کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ نے جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔

سرفراز اور ڈکٹ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 58رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، عمران طاہر نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابیاں دلاتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کر لیں۔

عمران نے پہلے 47رنز بنانے والے ڈکٹ کو بولڈ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر عاشر قریشی کو بھی چلتا کر کے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

کپتان سرفراز احمد پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے اور 23 گیندوں پر 21رنز بنانے کے بعد خوشدل شاہ کی تیسری وکٹ بن گئے۔

ابھی گلیڈی ایٹرز ان نقصانات سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ محمد نواز بھی صرف ایک رن بنا کر عمران طاہر کو وکٹ دے بیٹھے۔

چھ وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں گلیڈی ایٹرز کی شکست صاف نظر آرہی تھی لیکن افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

انہوں نے عمران خان سینئر کے ایک اوور میں 24 رنز بٹورے اور 13 گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

جیمز فالکنر نے 12 گیندوں پر 18 رنز بنائے لیکن وکٹوں کے درمیان غلط فہمی اور سہیل تنویر کی سست رننگ کی وجہ سے انہیں وکٹ گنوانی پڑی اور پھر وہ بھی کیچ دے کر چلتے بنے۔

آخری دو گیندوں پر گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے اور نسیم شاہ نے چھکا مارنے کی کوشش کی تاہم ٹم ڈیوڈ نے شاندار کیچ لے کر ان کی اننگز کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ میں 6 رنز سے کامیابی سمیٹتے ہوئے لگاتار تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی ٹیم ٹاس ہارنے کے باوجود فتح حاصل کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔

شان مسعود کو عمدہ بیٹنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ

محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024