• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی افواج نے 5 کشمیری حریت پسندوں کو شہید کردیا

شائع January 31, 2022
پولیس کے مطابق جنوری میں ہمالیائی خطے میں 21 حریت پسند مارے گئے —فائل فوٹو: اے  پی
پولیس کے مطابق جنوری میں ہمالیائی خطے میں 21 حریت پسند مارے گئے —فائل فوٹو: اے پی

مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کے دوران بھارتی افواج نے 5 کشمیری حریت پسندوں کو شہید کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس سربراہ وجے کمار نے کہا کہ 'ایک کمانڈر سمیت پانچوں جنگجو بھارتی فوجیوں کی جانب سے سری نگر کے جنوب میں رات گئے کیے گئے 2 علیحدہ آپریشنز میں قتل ہوئے'۔

پولیس سربراہ نے دعویٰ کیا کہ 'ہم نے گزشتہ رات علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر 2 علیحدہ آپریشنز کیے جس میں جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت 5 جنگجو مارے گئے'۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی کارروائی میں مزید 5 کشمیری جاں بحق

انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی شام ایک پولیس افسر کو اس کی رہائش گاہ کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جنوری میں ہمالیائی خطے میں 21 حریت پسند مارے گئے جبکہ گزشتہ برس 189 جنگجو جاں بحق ہوئے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج نے جعلی مقابلوں اور نام نہاد آپریشنز کے دوران صرف جنوری میں 23 کشمیریوں کو شہید کیا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ، بڈگام میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی اور بھارتی افواج کے 'بین الاقوامی احتساب' کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری سے بھی اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ہندوتوا نظریے کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں خصوصاً نوجوانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو غیر قانونی قبضے میں محصور کشمیریوں پر اس بے رحمانہ ظلم و ستم کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024