• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل7: فخر کی سنچری کی بدولت قلندرز کامیاب، کنگز کو لگاتار تیسری شکست

شائع January 30, 2022
فخر زمان نے 12 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 106رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
فخر زمان نے 12 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 106رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
اوپنرز  بابر اعظم اور شرجیل خان نے اپنی ٹیم عمدہ آغاز فراہم کیا— فوٹو: پی ایس ایل
اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے اپنی ٹیم عمدہ آغاز فراہم کیا— فوٹو: پی ایس ایل
شرجیل نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے— فوٹو: پی ایس ایل
شرجیل نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی شاندر سنچری کی بدولت کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے اپنی ٹیم عمدہ آغاز فراہم کیا اور نصف سنچری شراکت قائم کی۔

شرجیل نے جارحانہ انداز اپنایا اور سمیت پٹیل کو چھکا لگا کر 33 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

اوپنرز نے کراچی کنگز کو دس اوورز میں 84 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی تجربہ کار محمد حفیظ کو باؤلنگ کے لیے لائے جنہوں نے پہلی گیند پر شرجیل کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی، شرجیل نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔

بابر نے محمد نبی کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن افغانستان سے آئے محمد نبی بھی صرف 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابراعظم بھی 41 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی وکٹ بن گئے۔

آل راؤنڈرز عامر یامین اور لوئس گریگوری بھی کچھ خاص کارکرددگی نہ دکھا سکے تاہم دوسرے اینڈ سے جو کلارک نے متاثر کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔

حارث رؤف نے آخری اوور میں دو وکٹیں لیں لیکن اس کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم 13رنز بٹورنے میں کامیاب رہی اور کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے۔

جو کلارک نے 24 رنز بنائے جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں قلندرز کے اوپنرز نے ٹیم کو 24رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چھکا مارنے کی کوشش میں عبداللہ شفیق باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

نئے بلے باز کامران غلام نے فخر کے ساتھ مل کر اسکور کو 48 تک پہنچایا ہی تھا کہ عمید آصف نے اپنی ٹیم کو کامیابی دلاتے ہوئے کامران کو چلتا کردیا۔

48 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد فخر کا ساتھ نبھانے محمد حفیظ آئے اور دونوں نے 52 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، حفیظ 24 رنز بنانے کے بعد عماد کی وکٹ بن گئے۔

دوسرے اینڈ سے فخر نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سمیت پٹیل کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 74رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔

فخر زمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 106رنز کی بہترین اننگز تراشنے کے بعد پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 12 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

میچ کے آخری اوور میں سمیت پٹیل نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو چھ وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

فخر زمان کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ لاہور قلندرز کی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے جبکہ کراچی کنگز کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے البتہ کراچی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کراچی نے اپنی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو شامل کیا ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان۔

کراچی کنگز: بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024