• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مردوں اور خواتین کے رائل رمبل مقابلے غیرمتوقع ریسلرز جیتنے میں کامیاب

شائع January 30, 2022
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں اگر رائل رمبل کو سب سے دلچسپ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرز کے درمیان ہونے والا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہے جو اس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔

اس سال ڈبلیو ڈبلیو ای کا سال کا پہلا بڑا ایونٹ ایک ایسے ریسلر کی رائل رمبل میچ میں فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا تھا۔

درحقیقت مردوں اور خواتین دونوں کے رائل رمبل مقابلے کے فاتحین غیرمتوقع تھے کیونکہ ان کی شرکت کا تصور بھی کسی نے نہیں کیا تھا۔

مردوں کے رائل رمبل جیتنے والا ریسلر اچانک اس مقابلے کا حصہ بنا اور وہ 30 ویں نمبر پر رنگ میں آیا اور کامیابی اپنے نام کی، اور وہ ہے بروک لیسنر۔

بروک لیسنر کی میچ میں شمولیت کا امکان اس لیے نہیں تھا کیونکہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن تھے اور بوبی لیشلے کے مدمقابل اپنے اعزاز کا دفاع کرنا تھا مگر رومن رینز کے باعث انہیں شکست ہوئی۔

بروک لیسنر نے اپنے کیرئیر میں دوسری بار رائل رمبل کو جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور بظاہر تو وہ ریسل مینیا میں رومن رینز سے مقابلہ کرنا ہی پسند کریں گے۔

اس سے قبل بروک لیسنر نے 2003 میں رائل رمبل مقابلہ اپنے نام کیا تھا۔

بروک لیسنر محض 2 منٹ اور 32 سیکنڈ رنگ میں رہے اور اس دوران 5 ریسلرز کو رنگ سے باہر پھینکا، ڈریو میکنٹائر سب سے آخری تھے جن کے باہر گرنے کے بعد بروک لیسنر نے مقابلہ اپنے نام کیا

دوسری جانب خواتین کے رائل رمبل مقابلہ بھی دلچسپ ثابت ہوا جس میں اسمیک ڈاؤن چیمپئن شارلیٹ فلیئر نے بھی شرکت کی تھی اور انہیں ہی سب سے آخر میں رنگ سے باہر پھینکا گیا۔

اس مقابلے کی فاتح رونڈا راؤسی تھیں جن کی اچانک ڈبلیو ڈبلیو ای واپسی ہوئی اور وہ اس مقابلے کو جیتنے میں کامیاب بھی ہوئیں۔

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

رونڈا راؤسی 2019 میں ریسل مینیا کے بعد سے ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور تھیں اور انہیں اس وقت کمپنی کی سب سے بڑی اسٹار قرار دیا جاتا تھا۔

اس سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ مقابلہ رومن رینز اور سیٹھ رولنز کے درمیان ہوا جو ڈس کوالیفائی بنیاد پر رولنز نے جیتا مگر چیمپئن شپ بدستور رومن رینز کے پاس برقرار رہی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024