• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

گوادر: کوہِ باطل کے پہاڑوں کے درمیان قائم فٹبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل

شائع January 29, 2022
قدیم فٹ بال اسٹیڈیم ایک لاکھ 83 ہزار اسکوائر فٹ کی طویل اراضی پر پھیلا ہوا ہے— فوٹو: ڈان نیوز
قدیم فٹ بال اسٹیڈیم ایک لاکھ 83 ہزار اسکوائر فٹ کی طویل اراضی پر پھیلا ہوا ہے— فوٹو: ڈان نیوز

بندرگاہ کے شہر گوادر میں دلکش کرکٹ اسٹیڈیم کے بعد کوہِ باطل کے پہاڑوں کے دامن میں قائم فٹ بال اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کیا جائے گا، جو مکران کے شہریوں اور خاص طور پر کھیلوں کے شائقین کے لیے باعث مسرت ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی کا کہنا ہے کہ میر غوث بزنجو فٹ بال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی ہے، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو جلد اس کا افتتاح کریں گے۔

یہ قدیم فٹ بال اسٹیڈیم ایک لاکھ 83 ہزار اسکوائر فٹ کی طویل اراضی پر پھیلا ہوا ہے، جو خستہ حال اور ہریالی سے خالی تھا۔

مزید پڑھیں: گوادر کے پہاڑوں کے دامن میں بنے کرکٹ اسٹیڈیم کے چرچے

مجیب الرحمٰن قمبرانی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کھلاڑی یہاں مٹی میں کھیلا کرتے تھے، اب اسٹیڈیم میں ہریالی کے ساتھ فلڈ لائٹس بھی لگادی گئی ہیں۔

اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے نیا پویلین، مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے سیٹنگ ایریا، کھلاڑیوں کے لیے کمرے اور دفاتر بھی بنائے گئے ہیں، اس کے علاوہ زیر زمین واٹر ٹینک بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔

فٹ بال کے میدان میں شائقین کے لیے پانی واکنگ ٹریکس اور پارکنگ ایریا بھی موجود ہیں، علاوہ ازیں دیگر مقامات کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

مجیب الرحمٰن قمبرانی کا مزید کہنا تھا کہ ’گوادر میں فٹ بال ایک مشہور کھیل ہے، اس لیے کھیلوں کے شائقین نے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کا انعقاد

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم دیگر اسٹیڈیمز کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شہر کے نوجوان بہتر ماحول میں صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’گوادر کے شہریوں نے کھیلوں کو فروغ دینے اور فٹ بال اسٹیڈیم کی حالت بہتر کرنے پر صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا‘۔

نومبر 2020 میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گوادر میں سینیٹر محمد اشفاق بلوچ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا جو صوبائی حکومت اور پاکستان آرمی کے مشترکہ تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024