• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس بک میسنجر کی انکرپٹڈ چیٹس کے لیے نئے فیچرز متعارف

شائع January 28, 2022
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے 2016 میں میسنجر چیٹس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرایا تھا مگر یہ آپشنل یا اختیاری ہے۔

اس کے لیے الگ سے انکرپٹڈ چیٹ اوپن کرنا پڑتی ہے۔

میسنجر میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا آپشن چیٹ میسجز کے لیے تو 2016 سے دستیاب ہے مگر ا2021 میں یہ سہولت وائس اور ویڈیو کالز کے لیے متعارف کرائی گئی۔

مگر تحریری پیغامات کی طرح کالز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بنانا آپشنل ہوگا یا آسان الفاظ میں صارف کو خود ایسا کرنا ہوگا۔

مگر انکرپٹڈ چیٹس میں دیگر چیٹس جیسے فیچرز موجود نہیں اور اسی کو دیکھتے ہوئے میٹا نے ایک نئی اپ ڈیٹ کو متعارف کرایا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے ذریعے سروس کے بیشتر فیچرز جسے ری ایکشنز، اسٹیکرز، میسج رئیپلائی اور فارورڈ وغیرہ کو انکرپٹڈ چیٹس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

اسی طرح صارف اب ان چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو سیو کرسکیں گے جبکہ میڈیا فائلز کو بھیجنے سے قبل ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

میٹا کی جانب سے 2023 تک فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو بائی ڈیفالٹ کیے جانے کا امکان نہیں مگر یہ نئی اپ گریڈ اس جانب ایک پیشرفت ضرور ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024