• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

محض 10 منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا اسمارٹ فون ریڈمیجک 7

شائع January 28, 2022
یہ وہ فون نہیں بلکہ ریڈمیجک 6 ایس ہے — فوٹو بشکریہ نوبیا
یہ وہ فون نہیں بلکہ ریڈمیجک 6 ایس ہے — فوٹو بشکریہ نوبیا

چین کی کمپنی نوبیا کو گیمنگ اسمارٹ فونز کے لیے جانا جاتا ہے اور اس کی نئی ڈیوائس دنگ کردینے والے فیچرز سے لیس ہوگی۔

نوبیا کی جانب سے جلد ریڈ میجک 7 اسمارٹ فون (ابھی واضح نہیں اس سیریز کے کتنے فونز ہوں گے) کو متعارف کرایا جائے گا اور اس حوالے سے کمپنی نے اس کے چند فیچرز کا اشارہ دیا ہے۔

کمپنی کے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو کے اکاؤنٹ میں فون کے 4 فیچرز کا ذکر کیا گیا جو کسی بھی اسمارٹ فون میں پہلی بار دیئے جارہے ہیں۔

بنیادی طور پر یہ 4 اعدادوشمار ہیں جو فون کے مختلف شعبوں کے بارے میں جیسے پہلا نمبر 41279 اسکور ہے جو کہ بظاہر کولنگ سسٹم کی کارکردگی ظاہر کرتا ہے۔

اسی طرح 100 فیصد کا نمبر ممکنہ طور پر پی 3 کلر gamut کی جانب اشارہ کرتا ہے، ایک ہندسہ 1101769 ہے جو AnTuTu بینچ مارک اسکور ہے جو کافی متاثر کن ہے۔

مگر چوتھا ہندسہ زیادہ اہم ہے جو 165 ہے اور یہ 165 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کا عندیہ دیا ہے جو اب تک کسی فون کا حصہ نہیں۔

درحقیقت ایک لیک میں تو فون کے ساتھ 165 واٹ کے فاسٹ چارجنگ اڈاپٹر کی تصویر بھی سامنے ائی ہے۔

کچھ لیکس میں پہلے بتایا گیا تھا کہ فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی اور 165 واٹ چارجر اس ڈیوائس کو ممکنہ طور پر 10 منٹ تک چارج کرسکے گا۔

ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس کے ساتھ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جو کمپنی کے مطابق صفر سے 100 فیصد 15 منٹ میں چارج ہوسکتا ہے تو 165 واٹ چارجر کے وقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

فون کے دیگر فیچرز میں کوالکوم کا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر اور 18 جی بی ریم قابل ذکر ہیں۔

ریڈ میجک 7 میں 6.8 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے اور بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا دیئے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024