• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فرانسیسی کمپنی کی پہلی ایس یو وی گاڑی پاکستان میں متعارف

شائع January 28, 2022
پیوگیوٹ 2008 — فوٹو بشکریہ لکی موٹرز
پیوگیوٹ 2008 — فوٹو بشکریہ لکی موٹرز

پاکستانی آٹو موبائل کمپنی لکی موٹرز لمیٹڈ (ایل ایم ایل) نے فرانس کے کار ساز گروپ پی ایس اے کی پاکستان میں اسمبل کی جانے والی اولین گاڑی پیوگیوٹ 2008 کی قیمت ، فیچرز اور بکنگ کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے کہ لکی موٹرز نے 2019 میں پی ایس اے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت لکی موٹرز پاکستان میں فرانسیسی کمپنی کی مسافر اور لائٹ کمرشل گاڑیوں کی اسمبلنگ، مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور فروخت کرے گا۔

اب اس پر عملدرآمد پیوگیوٹ 2008 کی شکل میں ہورہا ہے جس کی قیمت، فیچرز اور آن لائن بکنگ کی تفصیلات 27 جنوری کو جاری کی گئیں۔

فوٹو بشکریہ لکی موٹرز
فوٹو بشکریہ لکی موٹرز

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق پاکسان میں یہ ایس یو وی 2 ورژنز ایکٹیو اور ایلور میں دستیاب ہوگی۔

یہ پاکستان میں پہلی یورپی گاڑی ہے جس کا ڈیزائن دیگر سے منفرد ہے اور فرنٹ پر ایل ای ڈی ہیڈلائٹس ڈی آر ایل ایس کے ساتھ ہے۔

دونوں میں ٹربو چارج 1.2 لیٹر، 3 سلینڈر پٹرول انجن موجود ہوگا جو 129 ہارس پاور سے لیس ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایکٹیو ورژن میں مسافروں کے تحفظ کے لیے 4 ایئر بیگز جبکہ ایلور میں 6 ایئربیگز موجود ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ لکی موٹرز
فوٹو بشکریہ لکی موٹرز

اسی طرح ایکٹٰو میں 10 انچ کوارٹرز جبکہ ایلور میں 10 انچ 3 ڈی کوارٹرز کلسٹر موجود ہوگا۔ ایکٹیو میں پینارومک سن روف نہیں مگر دوسرے ورژن میں موجود ہے۔

ایکٹیو میں فنگر ٹپ کنٹرولز سے ریڈیو اور بلیوٹوتھ جبکہ ایلور میں ریڈیو، بلیوٹوتھ اور کروز کنٹرول کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔

پش اسٹارٹ سسٹم، آٹو میٹک سینٹرل ڈور لاکنگ، وائرلیس ٹرنک ڈور کی، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، 7 انچ کی ٹچ اسکرین جس میں بلیوٹوتھ اور اسمارٹ فون کنکٹویٹی موجود ہے دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

ایکٹیو ورژن کی قیمت 52 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ ایلور کی قیمت 58 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی جن کو کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بک کرایا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی کے مجاز ڈیلرز کے پاس جاکر بھی اسے بک کرایا جاسکتا ہے مگر ابھی کمپنی نے گاڑی کی ڈیلیوری کا وقت نہیں بتایا۔

فوٹو بشکریہ لکی موٹرز
فوٹو بشکریہ لکی موٹرز

یہ گاڑی اورنج فیوژن، کلیئر وائٹ، چیری بلیک اور اسپارکلنگ سلور رنگوں میں دستیاب ہوسکے گی۔

خیال رہے کہ لکی موٹرز لمیٹڈ پہلے ہی کورین کمپنی KIA کی گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروا رہی ہے۔

جون 2019 میں لکی موٹرز کے سی ای او آصف رضوی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ابتدائی طور پر ہم نے پیوگیوٹ گاڑیاں اسمبل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ملک میں کمپلیٹ ناک ڈاؤنن یونٹ (سی کے ڈی) کیٹیگری میں آنے والی پہلی یورپی گاڑی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024