• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

شائع January 28, 2022
جاں بحق افراد مقامی امن فورس کے اہلکار تھے--فوٹو: ڈان نیوز
جاں بحق افراد مقامی امن فورس کے اہلکار تھے--فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مقامی رضاکار فورس کے 4 اہلکار جاں بحق اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکا ڈیرہ بگٹی کے قریب سوئی کے علاقے مٹ موندرانی میں نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ میں ہوا جہاں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 10 سپاہی شہید

مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ زخمیوں کو پبلک ویلفئیر ہسپتال سوئی منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق افراد مقامی امن فورس کے اہلکار تھے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں لیویز اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنےوالے اہلکار جائے وقوع پر پنچ گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور امن فورس کےرضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں، امن کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیاں اور کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پوری قوم متحد اور اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے اور ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ’داعش کے 6 دہشت گرد‘ مارے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 'دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی'۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ 'شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوگئے'۔

اس سے قبل 24 دسمبر کو ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے۔

اسی طرح 14 دسمبر کو پاک-ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

13 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس اطلاع ملنے پر ہونے والے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی شہید ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024