• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مادھوری ڈکشٹ ویب سیریز میں ڈیبیو کرنے کو تیار

شائع January 28, 2022
ویب سیریز 25 فروری کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ
ویب سیریز 25 فروری کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کہلائی جانے والی ماضی کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ جلد ہی بولڈ بائیوگرافی ویب سیریز کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی۔

مادھوری ڈکشٹ جلد ہی فلم ساز کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ ’دی فیم گیم‘ نامی بولڈ ویب سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

’انڈین ایکسپرس’ کے مطابق ’دی فیم گیم’ نامی ویب سیریز کا پہلا ٹیزر گزشتہ برس ستمبر میں ریلیز کیا گیا تھا مگر اب اس کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے ویب سیریز کا نام تبدیل کردیا گیا۔

ویب سیریز کا پہلا نام ’فائنڈنگ انامیکا‘ تھا، تاہم اب اس کا نام تبدیل کرکے ’دی فیم گیم‘ کردیا گیا اور ساتھ ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا۔

مادھوری ڈکشٹ اور کرن جوہر نے بھی ویب سیریز کے نام تبدیل کیے جانے کے بعد اس کا نیا پوسٹر بھی شیئر کیا اور اسے آئندہ ماہ 25 فروری کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔

’دی فیم گیم‘ کی ہدایات کرشما کوہلی اور بجوئے نامبیار نے دی ہیں اور اس میں پرتعیش اور بولڈ زندگی گزارنے والی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ انامیکا آنند کی زندگی دکھائی گئی ہے۔

ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ نے ’انامیکا‘ کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہر وقت میڈیا، کیمروں، مداحوں، پرتعیش پارٹیوں اور دیگر ایونٹس کی مصروف رہنے اور بولڈ زندگی گزارنے کے باوجود خود کو نامکمل محسوس کرتی ہیں۔

ویب سیریز میں ایک معروف اور بولڈ اداکاری کی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کو دکھایا گیا ہے اور ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دی فیم گیم‘ بھارت کی ماضی کی اداکارہ انامیکا آنند کی زندگی پر ہی بنائی گئی ہے یا پھر اس میں فکشن دکھایا گیا ہے۔

بائیوگرافی ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ 25 سال بعد سنجے کپور بھی دکھائی دیں گے۔

سنجے کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے آخری بار 1997 کی مشہور رومانوی فلم ’محبت‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، اس سے قبل ان کی فلم ’راجا‘ سپر ہٹ ہوئی تھی۔

اگرچہ سنجے کپور پہلے ہی ڈیجیٹل ویب سیریز اور فلموں میں کام کر چکے ہیں، تاہم مادھوری ڈکشٹ ’دی فیم گیم‘ کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھیں گی۔

مذکورہ ویب سیریز سے قبل مادھوری ڈکشٹ کی آخری فلم 2019 میں ’کلنک‘ ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل بھی وہ فلموں میں دکھائی دیتی رہی ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ کا شمار 1990 کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ’ڈانسنگ گرل‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں، انہیں ان کے رقص کی وجہ سے نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور تقریبا 25 سال بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور تقریبا 25 سال بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024