• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

نواز شریف کی وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں، چوہدری شجاعت

شائع January 28, 2022
چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی فلاح کرے — فائل فوٹو: اے ایف پی
چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی فلاح کرے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہر کوئی نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پریشان ہے۔

اپنا ذاتی خیال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’کچھ بھی ہو جائے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، وہ پاکستان آنے پر تب غور کریں گے جب ان کی پارٹی انہیں بلائے گی‘۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، جو دسمبر میں لندن گئے تھے اور وہاں انہوں نے پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کی تھی، نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کی پرویز الہٰی سے ملاقات، ہسپتال میں چوہدری شجاعت کی عیادت

شجاعت حسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، نواز شریف کے کیس میں اس سے زیادہ رقم خرچ کر رہی ہے جو ان سے نکلوانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی حکومت کو اس خواب سے بیدار ہوتے ہوئے کہ نواز شریف واپس آئیں گے، عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، یہی وقت ہے کہ حکومت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی فلاح کرے‘۔

پی ایم ایل (ق) کے رہنما نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کے رہنما ایک دوسری کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہوئے ہیں اور وہ خود جلد اس کے نتائج دیکھیں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پارٹی کے رہنما عوامی مسائل کے بارے میں بات نہیں کرتے، ہر طرف مہنگائی کا شور ہے لیکن کوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے تجویز پیش نہیں کرتا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی بھی جماعت یا رہنما مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے مثبت منصوبہ دیتا ہے تو میں اراکین اسمبلی سے کہوں گا کہ اسے سنا جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت کی وزیراعظم کو خوشامدیوں سے نجات حاصل کرنے کی تجویز

انہوں نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حال ہی میں دیے گئے بیان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کو خود کو منظم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ رہنماؤں، پارلیمنٹرینز اور کارکنان کے درمیان منقطع روابط کے مسئلے سے نمٹا جاسکے۔

صدر مسلم لیگ (ق) نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرتے ہوئے عوامی سطح پر اشیا کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی خدمت کی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024