• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مداحوں نے جویریہ عباسی کی بیٹی کو سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دے دیا

شائع January 27, 2022
عنزیلہ عباسی نے حال ہی جنم دن منایا—فوٹو: انسٹاگرام
عنزیلہ عباسی نے حال ہی جنم دن منایا—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر وائرل ہونے کے بعد سینیئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی کو بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دے دیا۔

حال ہی میں عنزیلہ عباسی نے اپنی سالگرہ منائی تو ان کی والدہ اداکارہ جویریہ عباسی نے ان کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک باد پیش کی۔

بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے عنزیلہ کو خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

جویریہ عباسی نے 26 جنوری کو بیٹی عنزیلہ کو جنم دن کی مبارک باد پیش کی۔

جویریہ عباسی کی جانب سے بیٹی کے ساتھ کچھوائی گئی تصاویر شیئر کرنے کے بعد جہاں مداحوں نے دونوں ماں اور بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئیں۔

ان کی تصاویر کو دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے عنزیلہ عباسی کی تصاویر دیکھنے کے بعد انہیں بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دیا۔

کئی لوگوں نے نہ صرف عنزیلہ عباسی کو سوناکشی سنہا کا ہم شکل قرار دیا بلکہ ان کے مطابق جویریہ عباسی کی بیٹی کا اسٹائل اور لباس بھی بولی وڈ اداکارہ سے ملتا جلتا ہے۔

جہاں کچھ لوگوں نے عنزیلہ عباسی کو سوناکشی سنہا کی کاپی قرار دیا، وہیں دیگر لوگوں نے ان سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ انہیں بھی پہلی بار شمعون عباسی کی بیٹی کی تصویر دیکھ کر ایسا ہی لگا کہ وہ بولی وڈ اداکار سوناکشی سنہا ہیں۔

سوناکشی سنہا سینیئر بولی وڈ اداکار شتروگن سہنا کی بیٹی ہیں اور انہیں ان کے بولڈ انداز کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل ہے۔

عنزیلہ عباسی نے چند سال قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا، وہ شمعون اور جویریہ عباسی کی اکلوتی بیٹی ہیں۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی نے نوجوانی میں 1997میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جویریہ اور شمعون عباسی نے اس وقت شادی کی جب ان کے والدین نے شادی کی۔

لوگوں کے مطابق عنزیلہ کا اسٹائل بھی سوناکشی سے ملتا جلتا ہے—اسکرین شاٹ
لوگوں کے مطابق عنزیلہ کا اسٹائل بھی سوناکشی سے ملتا جلتا ہے—اسکرین شاٹ

شمعون عباسی کے والد اور جویریہ عباسی کی والدہ نے جس وقت شادی کی تھی، اس وقت ہی انہوں نے بھی شادی کرلی تھی۔

جویریہ اور شمعون عباسی کے والدین کی شادی کے بعد انہیں ایک سوتیلی بہن انوشے عباسی ہوئیں جو اس وقت ماڈلنگ و اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

گزشتہ برس مئی میں جویریہ عباسی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ جوانی میں بیوہ ہوگئی تھیں، جنہوں نے شمعون عباسی کے والد سے شادی کی اور اس وقت وہ بھی نوجوان تھیں تو انہوں نے بھی شمعون سے شادی کی۔

جویریہ عباسی نے بتایا تھا کہ والدین کی شادی ہوجانے کے بعد ایک طرح سے وہ سوتیلے بہن و بھائی بھی تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی اور شمعون عباسی کی شادی اور رشتے پر ہمیشہ لوگ کنفیوژن کا شکار رہتے ہیں اور یہ سوال کرتے رہتے ہیں کہ جب انوشے عباسی ان کی بہن ہے تو پھر یہ دونوں کیسے میاں اور بیوی بنے؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024