• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل7: زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا کے سبب پہلے میچ سے باہر

شائع January 27, 2022
وہاب ریاض کی غیرموجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں زلمی کی قیادت شعیب ملک کریں گے— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
وہاب ریاض کی غیرموجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں زلمی کی قیادت شعیب ملک کریں گے— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اپنی ٹیم کی پہلے میچ میں نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی لیکن اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے آغاز سے قبل وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا میں مبتلا

وہاب ریاض کی غیرموجودگی میں پہلے میچ میں شعیب ملک پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور بلے باز حیدر علی کے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے تھے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور دونوں کھلاڑی قرنطینہ میں رہے تھے۔

وائرس کے پھیلاؤ کے سبب کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے کورونا کے شکار ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2022 کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن سلطانز اور کنگز مدمقابل

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے باعث آنے والی وبا کی پانچویں لہر سے بچاؤ کے لیے پی سی بی نے اقدامات کرتے ہوئے پی ایس ایل 2022 کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم کی تھیں۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلوں کا آج سے کراچی میں آغاز ہو رہا ہے اور افتتاحی میچ دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024