• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ گلیکسی ایس 22 سیریز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

شائع January 26, 2022
گلیکسی ایس 22 سیریز کے ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی ایس 22 سیریز کے ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 22 سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔

جنوبی کورین کمپنی نے 9 فروری کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں ایس سیریز کے نئے فونز پیش کیے جائیں گے۔

ایس 22 سیریز کے ساتھ سام سنگ کی جانب سے نیا ٹیبلیٹ بھی اس ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

سام سنگ کی جانب سے اس سال ایس سیریز کے 3 فونز ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل سام سنگ نے جنوری 2022 میں گلیکسی ایس 21 ایف ای متعارف کرایا تھا جو گزشتہ سال کی سیریز کا زیادہ سستا ماڈل ہے۔

لیکس کے مطابق گلیکسی ایس 22 میں کم از کم 6.06 انچ، ایس 22 پلس میں 6.55 انچ اور ایس 22 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔

ایس 22 الٹرا میں ایس پین کا آپشن بھی موجود ہے جیسا گیکسی نوٹ سیریز میں موجود ہوتا ہے۔

درحقیقت یہ کمپنی کا پہلا ہائبرڈ ماڈل ہوگا جس میں ایس اور نوٹ سیریز کے فیچرز کو یکجا کردیا جائے گا۔

الٹرا ماڈل کے بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ پہلے سے بڑی 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔

تینوں فونز میں اسٹوریج 256 جی بی ہوگی۔

سابقہ لیکس کے مطابق تینوں فونز میں پہلے سے بہتر ریفریش ریٹ کے ساتھ امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ 12 جی بی یا اس سے زیادہ جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024