• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ثقلین مشتاق کا بطور پاکستانی ہیڈ کوچ مزید کام جاری نہ رکھنے کا امکان

شائع January 26, 2022
عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید خدمات جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز
عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پی سی بی کے ساتھ مزید خدمات جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا—فائل فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے ثقلین مشتاق کی جانب سے بطور ہیڈ کوچ کام جاری نہ رکھنے کا امکان ہے۔

ڈان اخبار کو باوثوق ذرائع سے بتا چلا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مزید خدمات جاری رکھنے میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ توقع کی جا رہی تھی کہ ثقلین مشتاق جو کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کے ہیڈ کے طور پرکام کر رہے تھے ان کو پی سی بی کی جانب سے مستقل ہیڈ کوچ کے رول کی پیش کش کی جائے گی مگر اب تک ایسا نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:ثقلین مشتاق کا بطور ہیڈ کوچ ٹی 20 ورلڈ کپ تک سفر جاری رہنے کا امکان

تاہم، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ کا عہدہ لینے کی پیش کش کی ہے، جس کا گزشتہ سال کے اواخر میں اشتہار دیا گیا تھا لیکن ثقلین مشتاق نے وہ پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش پاکستانی ثقلین مشتاق سمجھتے ہیں کہ اعلیٰ درجے کے غیر ملکی کوچ کے لحاظ سے پیش کیا جانے والا مراعات کا پیکج کافی نہیں ہے۔

ثقلین مشتاق کے عبوری کوچ کی مدت کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ ٹی 20 کے دوران سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ہارنے سے قبل تک کا سفر شان دار رہا تھا، پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 29 تک سال کسی بھی ورلڈ کپ میں نہ جیتنے کا داغ بھی دھو دیا تھا۔

مزید پڑھیں:مصباح الحق اور وقار یونس نے قومی ٹیم کی کوچنگ کا عہدہ چھوڑ دیا

اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بابراعظم کی قیادت میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو 3 میچوں کی ٹی20 اور 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا جبکہ اس کے بعد ملک میں ہونے والی 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 3 صفر سے شکست دے کر کلین سوئپ بھی کیا تھا۔

ثقلین مشتاق نے بطور عبوری ہیڈ کوچ اس وقت ذمےداریاں سنبھالی تھیں جب ہیڈ کوچ مصباح الحق اورباؤلنگ کوچ وقار یونس نے گزشتہ برس ستمبر میں رمیز راجا کے چیئرمین پی سی بی بننے کے ایک روز بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024