• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

مصر میں فوجی بغاوت میں اسرائیل کا ہاتھ ہے، ترک وزیراعظم

شائع August 21, 2013

اے ایف پی فوٹو --.
اے ایف پی فوٹو --.

انقرہ: ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مصر میں فوجی بغاوت میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ ترک وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مصر میں جولائی کے فوجی بغاوت میں اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

منگل کو حکمران جماعت کے صوبائی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا کہ مغرب جمہوریت کی نئی تعریف کی کوششوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر میں حالیہ فوجی بغاوت کے پیچھے کس کا ہاتھ کارفرما ہے؟ ہمارے پاس واضح شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل مصری فوجی بغاوت میں ملوث ہے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہ کہا کہ اخوان المسلمین نے اگر انتخابات جیت بھی لئے تو وہ برسراقتدار نہیں آئیگی کیونکہ حالیہ اقدامات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جمہوریت بیلٹ بکس نہیں آج کے دانشور یہی رائے رکھتے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان، جوش ایرنسٹ نے ایک بریفنگ کے دوران رپورٹرز کو بتایا 'ہم وزیراعظم رجب طیب اردوان کے آج کے بیان کی سختی سے مذمّت کرتے ہیں- ان کا یہ کہنا کہ اسرائیل مصر کے حالیہ واقعات میں ملوث ہے، غلط بناء ثبوت کے اور جارحانہ ہے'-

اسرائیلی وزارت خارجہ نے ترک وزیراعظم کے الزام پر تبصرے سے انکار کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024