• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیشن ایبل لباس کے انتخاب پر عاطف اسلم اہلیہ کے معترف

شائع January 26, 2022
گلوکار نے اہلیہ کو خوبصورت ترین بیوی بھی قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار نے اہلیہ کو خوبصورت ترین بیوی بھی قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

معروف گلوکار عاطف اسلم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کے لیے فیشن ایبل لباس پہنانے پر اہلیہ سارا بھروانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوبصورت ترین ’بیوی’ قرار دیا ہے۔

عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ’ 24 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

پہلی بار عاطف اسلم نے پی ایس ایل کے ترانے میں آواز کا جادو جگایا اور مداحوں نے جہاں ان کی گلوکاری کی تعریف کی، وہیں انہوں نے ان کے فیشن ایبل لباس کو بھی سراہا۔

مداحوں کی جانب سے اپنے لباس کی تعریفیں کیے جانے کے بعد گلوکار نے انسٹاگرام کے ذریعے انکشاف کیا کہ ان کے اسٹائل کے پیچھے ان کی اہلیہ سارہ بھروانا کا ہاتھ ہے۔

عاطف اسلم نے ’آگے دیکھ’ کی ریلیز کے بعد انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ پی ایس ایل ترانے کے دوران پہنے گئے لباس کا انتخاب ان کی اہلیہ کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ’ آتے ہی مقبول

گلوکار نے اہلیہ کے فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کی اہلیہ کا فیشن سینس ہمیشہ سے ہی لاجواب تھا۔

عاطف اسلم نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی اہلیہ کی جانب سے ان سے شادی کرنے کے انتخاب کے علاوہ تمام فیشن سینس لاجواب رہا ہے۔

گلوکار نے واضح لکھا کہ پی ایس ایل ترانے کے دوران ان کا اسٹائل ان کی خوبصورت اہلیہ نے کیا، جس پر انہوں نے اہلیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عاطف اسلم کی جانب سے اپنے اسٹائل کے پیچھے اہلیہ کے ہونے کے اعتراف کی پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے سارا بھروانا کی بھی تعریفیں کیں اور لکھا کہ نہ صرف ’آگے دیکھ’ بہترین ہے بلکہ اس میں گلوکار کا اسٹائل بھی لاجواب ہے۔

مزید پڑھیں؛ ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ریلیز

سارا بھروانا اور عاطف اسلم نے 2013 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے ’احد‘ کی پیدائش شادی کے اگلے ہی سال ہوئی تھی۔

دونوں کے ہاں دسمبر 2019 میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

سارا بھروانا اور عاطف اسلم دونوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ دونوں کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جاتا رہا ہے۔

دونوں نے 2013 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2013 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024