• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فیروز خان ’ریپ‘ گلوکاری کرنے کو تیار

شائع January 25, 2022
فیروز خان نے تصدیق کی کہ ان کا گانا جلد ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام
فیروز خان نے تصدیق کی کہ ان کا گانا جلد ریلیز ہوگا—فوٹو: انسٹاگرام

جارح مزاج تصور کیے جانے والے اداکار فیروز خان اگرچہ چھوٹی اسکرین پر مداحوں کو لبھانے میں کامیاب ہوئے ہیں، تاہم جلد ہی ان کے مداح انہیں ’ریپنگ‘ گلوکاری کرتے دیکھ سکیں گے۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے گانے کی ریکارڈنگ کی مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا گانا جلد ہی ریلیز ہوگا۔

مختصر ویڈیو میں فیروز خان کو انگریزی میں ’ریپنگ‘ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کا بھی شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ایک ایسا وقت ہے، جس میں وہ شامل ہوکر اسے ایسے ہی برباد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں‘

اداکارہ کا اشارہ گلوکاری میں وقت کو گزارنے اور اسے ایسے ہی گنگناتے ہوئے برباد کرنے کی جانب تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مذکورہ گانا جلد ریلیز ہوگا، تاہم انہوں نے اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

اداکار کی جانب سے ’ریپ‘ گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو کو شیئر کیے جانے اور ان کی جانب سے جلد گانے کو ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

کئی لوگوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی گلوکاری بھی ان کی اداکاری کی طرح شاندار ہوگی۔

فیروز خان سے قبل بھی متعدد اداکاروں نے گلوکاری کی قدم میں رکھا ہے اور کئی گلوکار بھی اداکاری کی شروعات کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیروز خان کا شوبز میں واپسی کا اعلان

حال ہی میں گلوکار عاطف اسلم اور ان سے قبل اذان سمیع خان اور حدیقہ کیانی نے چھوٹی اسکرین پر اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

اسی طرح فیروز خان سے قبل حرا مانی، احسن خان اور ژالے سرحدی سمیت دیگر اداکار بھی گلوکاری میں قسمت آزمائی کر چکے ہیں۔

پاکستانی شوبز اور میوزک انڈسٹری کی نامور شخصیات دونوں فیلڈز میں قسمت آزمائی کرکے جہاں شائقین کا جوش بڑھاتے رہتے ہیں، وہیں وہ دونوں شعبوں میں جگہ بنانے کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024