• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری

شائع January 25, 2022
سعودی کابینہ نے خادم حرمین شریفین کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دی— فوٹو بشکریہ سعودی پریس ایجنسی
سعودی کابینہ نے خادم حرمین شریفین کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں قیدیوں کے تبادلے کی منظوری دی— فوٹو بشکریہ سعودی پریس ایجنسی

سعودی عرب کی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا ورچوئل اجلاس آج خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط

اعلامیے کے مطابق قائم وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ نے کہا کہ کابینہ نے سعودی عرب میں ابوظبی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور ہر قسم کے خطرات سے بچاؤ اور سیکیورٹی کے لیے متحدہ عرب امارات کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں بین الاقوامی برادری خصوصاً سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خطے اور دنیا میں قیام امن کے لیے ایسے جارحانہ رویوں کو روکنے کے لیے حرکت میں آئیں اور ان کا مقابلہ کرے۔

اجلاس کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کی منتقلی کے معاہدوں کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان غیرقانونی نشہ آور اشیا اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔

کابینہ کے اجلاس میں خادم حرمین شریفین کو جنوبی سوڈان کے لیفٹیننٹ جنرل سلواکیر مایارڈٹ سے ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت آگاہ کیا گیا جبکہ جمہوریہ کوریا کے صدر مون جائی اِن کے دورہ سعودی عرب کے نتائج اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی بات چیت کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجی و عرب ممالک میں قید پاکستانیوں کی بھی خبر گیری کیجیے

اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کے لیے جمیکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے ساتھ ساتھ وزارت سیاحت اور عالمی سیاحتی تنظیم کے درمیان ای لرننگ کے ذریعے انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے معاہدے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سعودی عرب کی حکومت اور کویت کے درمیان براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024