• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے53 اکاؤنٹس منجمد کردیئے

شائع January 25, 2022
پی آئی اے ایف بی آر کا 26 ارب 15 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے—فائل فوٹو:اے پی پی
پی آئی اے ایف بی آر کا 26 ارب 15 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے—فائل فوٹو:اے پی پی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے53 اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کا 26 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 53 اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 24 ارب روپے اور انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کو2 ارب 13 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا خسارہ 406 ارب تک پہنچ گیا

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے مسافروں کو ٹکٹ کی فروخت پر ایف ای ڈی کی مد میں ایف بی آر کو ادائیگی کرنی ہے-

ایف بی آر نے پی آئی اے سے اب تک 49 کروڑ 50 لاکھ روپے وصول کرلیے ہیں اور پی آئی اے دسمبر2020 سے ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کا نان فائلر ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: پی آئی اے کے 10 سال کے خصوصی آڈٹ کا حکم

واضح رہے کہ پاکستان ایئر لائنز کو گزشتہ کئی برسوں سے شدید مالی خسارے کا سامنا ہے، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کے لیے ماضی میں مختلف اقدامات کیے جاتے رہےہیں تاہم یہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں ناکام نظر آتا ہے۔

خیال رہے کہ پی آئی اے کے خسارے کے باعث گزشتہ حکومتوں میں اس کی نجکاری کی کوشش کی گئی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس کی نجکاری نہیں ہوسکی اور اس ادارے کے خسارے کا بوجھ قومی خزانے پربڑھتا ہی جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024