• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آسٹریلیا کے ساتھ میچز ایک مقام پر کروانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پی سی بی

شائع January 25, 2022
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو دہائیوں بعد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دو دہائیوں بعد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول میچوں کے مقام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ایک مقام پر تمام میچز رکھنے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 1998 کے بعد رواں سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں جبکہ سیریز کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہیں۔

اسی طرح پہلا ٹیسٹ میچ کراچی، دوسرا راولپنڈی اور تیسرا لاہور میں کھیلا جانا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا 1998 کے بعد پہلے دورۂ پاکستان کا اعلان

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان صحت بخش ماحول اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام ٹیسٹ میچز ایک ہی گراؤنڈ میں کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

تاہم اب پی سی بی نے اس رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی مقام پر تمام میچز کھیلنے کی تجویز پر کوئی مذاکرات نہیں کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 19 ایام کی سیریز کے تمام میچز ایک ہی جگہ پر منعقد کرنا ناممکن ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں 'محفوظ اور سیکیور ماحول' بنانے کے لیے پی سی تمام اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ آسٹریلوی ٹیم منصوبے کے مطابق کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: 'اومیکرون کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی'

واضح رہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے دو دہائیوں سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان یو اے ای اور انگلینڈ میں میچز کھیلے گئے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے دسمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود دوطرفہ سیریز شیڈول کے مطابق کھیلی جائے گی۔

دبئی سے شائع ہونے والے اخبار 'گلف نیوز' نے چیف ایگزیکیٹو نِک ہوکلی کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُرعزم ہیں لیکن یہ ایک پیچیدہ کوشش ہے، جب تک سب کچھ محفوظ ہے ہم دورے کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024