• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

وزیراعظم کے تبصرے خوف سے بھرپور ہیں، روانگی قریب ہے، مریم اورنگزیب

شائع January 25, 2022
مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے— فوٹو: ڈان نیوز
مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے— فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لائیو ٹیلی ویژن شو میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تبصرے خوف اور ناامیدی سے بھرپور ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی روانگی قریب ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اورنگزیب نے وزیر اعظم کو ملک کو مہنگائی اور غربت میں دھکیلنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ ان کی نااہلی پاکستان کو بہت مہنگی پڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر حکومت سے باہر نکل آیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو براہ راست ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران عوام کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں لیکن مجرموں کے ساتھ مفاہمت نہیں کروں گا، انہوں اپوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے بات کرنا ملک سے غداری کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو قوم کا مجرم بھی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے رمضان شوگر ملز کیس میں ابھی تک جوابات جمع نہیں کرائے اور عدالت پر زور دیا کہ وہ شہباز شریف کے مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے جلد از جلد اس معاملے کا فیصلہ کرے۔

اپنے بیانیے کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران کو خوف ہے کہ نواز اور شہباز ہی واحد رہنما ہیں جو ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں، اس لیے وہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ہر وہ حربہ استعمال کررہے ہیں جو وہ ان کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی شہباز شریف کو مجرم کہنے کی؟ پی ٹی آئی کی حکومت بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے تصور کردہ منصوبوں کو دوبارہ شروع کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بیان گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں، مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے وزیر اعظم پر 26 بے نامی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام لگایا اور مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کی حقیقی تفصیلات بتائیں کیونکہ ان کی جماعت چھ سال میں ایک بھی دستاویز جمع نہیں کرا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی شہید بننے کی کوشش نہ کریں اور اپنی نااہلی کی وجہ سے موجودہ بحران کا الزام اداروں پر نہ ڈالیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے جماعت وزیر اعظم عمران کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے تمام عوامی اور سیاسی حربوں کا سہارا لے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم آپ کو ناصرف اقتدار سے ہٹائیں گے بلکہ آپ نے جو عوام کے ساتھ کیا ہے اس پر ہم آپ کو کان سے پکڑ کار باہر نکالیں گے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا جانا ہفتوں، مہینوں نہیں چند دنوں کی بات نظر آرہی ہے، مریم نواز

وزیراعظم کی جانب سے مخالفین کو خبردار کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام کے غصے کا سامنا صرف اس صورت میں کرنا پڑے گا جب وہ سڑکوں پر آئیں گے۔

وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر میں حکومت سے باہر نکل گیا تو آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں گا، ابھی تک تو میں چپ کر کے بیٹھا ہوتا ہوں، اگر میں سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہو گی کیونکہ لوگ آپ کو پہچان چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024