• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سوئی میں دھاگا ڈالنے کا یہ آسان طریقہ جانتے ہیں؟

شائع January 24, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سوئی دھاگا تو آپ نے دیکھا ہوگا بلکہ صدیوں سے لوگ انہیں سلائی کے لیے استعمال کرتے آرہے ہیں۔

تاہم کئی بار ہاتھ سے سوئی کے سوراخ میں دھاگا ڈالنا مشکل ہوجاتا ہے جس کے باعث جھنجھلاہٹ اور چڑچڑاہٹ طاری ہوجاتی ہے۔

تاہم اب معلوم ہوا کہ آج تک تو لوگ دھاگے کو سوئی میں غلط طریقے سے ڈالتے آئے ہیں اور اس کا انتہائی آسان متبادل موجود ہے جو کہ اس کام کو سیکنڈوں میں ممکن بنادیتا ہے۔

ایک فیس بک صارف نے اس آسان طریقہ کار کو ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا۔

ویسے تو ویڈیو میں آپ اسے دیکھ ہی لیں گے تاہم ویسے بھی جان لیں کہ دھاگے کو سوئی کے سوراخ میں ڈالنے کی ناکام کوششوں کی بجائے دھاگے کو ٹوتھ برش کے ریشوں پر رکھیں اور پھر سوئی کے سوراخ کو دھاگے کے اوپر رکھ کر ہلکے سے دبائیں۔

آپ دیکھیں گے کہ سوئی کا وہ سوراخ دھاگے کا اتنا بڑا حصہ اپنے اندر سے گزار لے گا کہ پھر کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔

بس آپ کو دھاگے کا ایک حصہ کھینچ لینا ہے تاکہ سلائی کا کام شروع کیا جاسکے۔

اگر انگلیوں سے دھاگے کو پکڑنے میں مشکل کا سامنا ہو تو آپ ایک اور سوئی یا ٹوتھ پک سے بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024