• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ریلیز

شائع January 24, 2022
’سجن ڈس نہ’ کو 23 جنوری کو جاری کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
’سجن ڈس نہ’ کو 23 جنوری کو جاری کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ ’کوک اسٹوڈیو‘ کے پہلے گانے ’تو جھوم‘ اور دوسرے گانے ’کنا یاری‘ کی طرح مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ’ کو 23 جنوری کو ریلیز کیا گیا، جسے اگرچہ پہلے 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ کے قریب بار دیکھا گیا، تاہم اس کے باوجود گانے مقبولیت میں ’تو جھوم اور کنا یاری‘ کو پیچھے نہ چھوڑ سکا۔

’سجن ڈس نہ’ کی شاعری عدنان ڈھول اور مومنہ مستحسن نے لکھی ہے جب کہ اسے دونوں لکھاریوں کے علاوہ عبداللہ صدیقی اور ذوالفقار خان المعروف ذوالفی نے کمپوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’تو جھوم‘ پر سندھ کی گلوکارہ اور کوک اسٹوڈیو موسیقار کے درمیان تنازع

اگرچہ گانے کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن نے ہی گایا ہے، تاہم موسیقی کو منفرد بنانے کے لیے متعدد گلوکاروں نے ان کا ساتھ دیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے سے کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے سے کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

گانے میں عاطف اسلم کو بھی اسٹائلش انداز میں دکھایا گیا ہے جب کہ مومنہ مستحسن بھی نئے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔

’سجن ڈس نہ’ کی آڈیو پہلے ہی ’اسپاٹی فائے’ پر ریلیز کی گئی تھی جب کہ اس کی ویڈیو کو 32 جنوری کو کوک اسٹوڈیو کے یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا چینلز پر جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’تو جھوم‘ کی موسیقی روح سے ترتیب دی گئی، عابدہ پروین

اگرچہ گانے کو موسیقی کے شائقین نے خوب سراہا اور عاطف اسلم و مومنہ مستحسن کی جوڑی کی تعریفیں بھی کیں مگر ان کا گانا بدقسمتی سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے ’تو جھوم’ اور ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کے گانے ’کنا یاری‘ کی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

’کنا یاری‘ کو گزشتہ ہفتے 19 جنوری کو جاری کیا گیا تھا، جسے اب تک 45 لاکھ بار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

کنا یاری کو بھی خوب سراہا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
کنا یاری کو بھی خوب سراہا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

’کنا یاری‘ سے قبل 14 جنوری کو ’تو جھوم‘ سے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا آغاز کیا گیا تھا۔

’تو جھوم‘ میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی نہ صرف پرفارمنس اور آواز کو سراہا گیا بلکہ ان کی ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے ملنے اور ایک دوسرے کو ہاتھ جوڑ کر مخاطب ہونے کی ویڈیوز پر بھی شائقین نے ان کی تعریفیں کی تھیں۔

’تو جھوم‘ گانے کو ایک ہفتے سے بھی کم دورانیے میں یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024