• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 3:30pm

بلوچستان: فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکا، 12 افراد زخمی

شائع January 24, 2022
ایم ایس کا کہنا تھا کہ تمام مزدورں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز
ایم ایس کا کہنا تھا کہ تمام مزدورں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے — فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں واقع فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 12 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صنعتی زون نظر چورنگی کے قریب واقع این پی کاٹن فیکٹری کی گیس لائن میں صفائی کے دوران دھماکا ہوا جس سے 12 مزدور زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا ہے۔

جام غلام قادر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عباس لاسی نے بتایا کہ دھماکے سے جھلس جانے والے 12 مزدوروں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے شیرشاہ میں دھماکا، 15 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ تمام مزدورں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کرا چی کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل بلوچستان میں گھروں میں گیس لیکیج کے باعث اموات کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں کوئٹہ کے عبدالرزاق ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 2 خواتین زخمی ہوئی تھی، زخمی خواتین کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے 7 مارچ 2020 کو کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں واقع اینگرو پولیمر اور کیمیکل پلانٹ میں گیس لیکج کے باعث 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے اینگرو کے باضابطہ بیان میں کہا گیا تھا کہ واقعہ 'وینٹ کے ذریعے کلورین گیس کے اخراج' کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں: مانسہرہ: گیس لیکیج سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اس واقعے سے متعلق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر محمد علی رضا نے بتایا تھا کہ واقعہ فیکٹری میں گیس پائپ پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے جائے وقوع پر موجود تمام افراد متاثر ہوئے جبکہ ٹوٹنے والی پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024