• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

وزیراعظم کا بیان گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں، مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں، مریم نواز

شائع January 23, 2022
مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کو سازشی قرار دیا— فائل فوٹو: اے پی
مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کو سازشی قرار دیا— فائل فوٹو: اے پی

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا بیان گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں اور جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔

مزید پڑھیں: اگر حکومت سے باہر نکل آیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، وزیراعظم

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نہ آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نہ ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔

مریم نواز نے کہا کہ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج عوام سے ٹیلیفون کال کے ذریعے براہ راست بات کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو خبردار کیا کہ اگر میں حکومت سے باہر نکل گیا تو آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو میں چپ کر کے بیٹھا ہوتا ہوں، اگر میں سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہو گی کیونکہ لوگ آپ کو پہچان چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جانا ہفتوں، مہینوں نہیں چند دنوں کی بات نظر آرہی ہے، مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہیں بلکہ قوم کا مجرم سمجھتا ہوں، قائد حزب اختلاف بہت بڑا رتبہ ہوتا ہے، یہ ڈیڑھ دو گھنٹے کی تقریر کرتے ہیں لیکن وہ تقریر نہیں جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔

عمران خان نے میڈیا کے کچھ حلقوں پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اچھی چیز ہوتی ہے لیکن ایک چیز پراپیگنڈا اور جعلی خبر ہوتی ہے، جان بوجھ کر ملک میں فیک نیوز کے ذریعے جو مایوسی پھیلائی جا رہی ہے، میڈیا میں بیٹھے ہوئے لوگ ان کے ساتھ مل کر مسلسل مایوسی پھیلا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت اس مرتبہ اپنی مدت پوری کرے گی اور اگلی مرتبہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی کیونکہ کسی حکومت کو وہ چیلنجز نہیں ملے جو ہمیں ملے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024