• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

رضوان آئی سی سی کے سال کے بہترین ٹی20 کرکٹر قرار

شائع January 23, 2022
رضوان نے 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار 329 رنز اسکور کیے— فائل فوٹو: اے ایف پی
رضوان نے 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار 329 رنز اسکور کیے— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سال کا بہترین ٹی20 کرکٹر قرار دے دیا ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے آئی سی سی نے سال کی بہترین ٹی20 ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ساتھ رضوان کا نام بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

آئی سی سی نے کہا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز نے کھیل کے سب سے مختصر فارمیٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے 2021 میں راج کیا۔

انہوں نے 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک ہزار 329 رنز اسکور کیے۔

کھیل کی علامی گورننگ باڈی نے کہا کہ وکٹوں کے عقب میں بھی رضوان نے بہترین کھیل پیش کیا جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی تیسرے کامیاب ترین بلے باز رہے۔

رضوان نے گزشتہ سال کے اوائل میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 87رنز کی اننگز کھیلی۔

آئی سی سی نے کہا کہ رواں سال بھی ایک ٹی20 ورلڈ کپ ہے اور امید ہے کہ رضوان اس عمدہ کارکردگی کا سلسلہ عالمی ایونٹ میں بھی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر، رضوان اور شاہین آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں شامل

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف رضوان کی اننگز کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسپریت بمراہ اور محمد شامی جیسے باؤلنگ اٹیک کے خلاف اسکور کرنا مشکل تھا لیکن رضوان نے بابر کے ہمراہ یادگار اننگز کھیل کر پاکستان کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرایا۔

رضوان نے بھارت کے خلاف میچ میں 55 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 79 رنز اسکور کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024