• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل 2022 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

شائع January 22, 2022
پی ایس ایل 2022 کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا--فوٹو: پی سی بی
پی ایس ایل 2022 کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا--فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2022 کے سیزن کے لیے سابق کھلاڑیوں سمیت ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز اور معروف کمنٹیٹرز بھی اس پینل کا حصہ ہوں گے۔

مزیدپڑھیں: پی ایس ایل 2022: کووڈ کے سبب صرف 25فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ

بیان کے مطابق انگلینڈ کے نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ کمنٹری کے لیے پاکستان آئیں گے، مائیک ہیزمین اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کے دورہ پاکستان اور نیشنل ٹی20 کپ میں بھی کمنٹری کے لیے حال ہی میں پاکستان آئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ڈییوڈ گاور پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں اور کراچی میں پہلے مرحلے میں کھیلے جانے والے میچوں کی کمنٹری کریں گے۔

بعدازاں ان کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول دوسرے مرحلے میں کمنٹری کریں گے۔

زمبابوے کی مشہور آواز پومی ایمبینگوا بھی پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ غیرملکی ستاروں کے علاوہ پاکستان کے سابق کرکٹرز اور ممتاز کمنٹیٹرز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں براہ راست تبصرے کے لیے کمنٹری بکس میں موجود ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں میں وقاریونس، بازید خان، ثنامیر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال شامل ہیں جبکہ اردو کمنٹری کے لیے مشہور براڈ کاسٹر طارق سعید اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2022 کا آفیشل ترانہ: عاطف اسلم اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے

پی سی بی نے بتایا کہ لیگ کی کوریج کے دوران 30 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا اور اس دوران دنیا بھر میں موجود ناظرین کے لیے بگی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے خوبصور اور سنسنی خیز مناظر پیش کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل2022 میں ایرن ہالینڈ کی بحیثیت پریزینٹر واپسی ہوئی ہے تاہم زینب عباس اور سکندر بخت میچ سے قبل اور میچ کے اختتام پر شوز کی میزبانی کریں گے۔

پی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں موجود شائقین پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس جبکہ شمالی امریکا میں ولو ٹی وی، افریقہ میں سپر اسپورٹس، کیریبین میں فلو اسپورص، یوکے اور نیوزی لینڈ میں اسکائی اسپورٹس پر پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست دیکھ پائیں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا اور پہلے مرحلے میں 7 فروری تک میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے مرحلے کے میچوں کا آغاز 10 فروری سے ہوگا اور 27 فروری کو فائنل بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی بی نے کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کراچی میں ہونے والے میچوں کے کے لیے صرف 25 فیصد شائقین کو میدان میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024