• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے سماجی رہنما پروین رحمٰن کو خراج تحسین پیش

شائع January 22, 2022
پروین رحمٰن کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں قتل کیا گیا تھا—فوٹو: گوگل ڈوڈل
پروین رحمٰن کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں قتل کیا گیا تھا—فوٹو: گوگل ڈوڈل

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی سرچ انجن ’گوگل‘ نے مقتول پاکستانی سماجی رہنما پروین رحمٰن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ’ڈوڈل‘ کے ذریعے خراج تحسین پیش کردیا۔

معروف سماجی کارکن اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق سربراہ پروین رحمٰن 22 جنوری 1957 کو پیدا ہوئی تھیں اور انہیں 13 مارچ 2013 کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

کراچی کے غریب اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی پروین رحمٰن کو اورنگی ٹاؤن میں ان کے دفتر کے قریب گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

وہ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ نامی این جی او سے بھی وابستہ رہیں، جس کا قیام 1980میں عمل میں آیا تھا، یہ این جی او اورنگی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے معاملات پر نظر رکھتی ہے۔

عدالت نے پروین رحمٰن کے قتل میں ملوث ملوث 4 ملزمان کو ان کے قتل کے 8 سال بعد دسمبر 2021 میں 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 7 نے پروین رحمٰن کے قتل کے مجرموں ایاز سواتی، رحیم سواتی، محمد امجد اور احمد خان کو جرم ثابت ہونے پر 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر کے قتل میں لینڈ مافیا ملوث تھی، چارج شیٹ

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے ایک سال بعد حال ہی میں 10 جنوری کو دو مجرمان محمد رحیم سواتی اور ان کے بیٹے محمد عمران نے انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی، جس پر عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے تھے۔

پروین رحمٰن کے قتل کے 9 سال بعد انہیں ان کی 65 ویں سالگرہ پر ’گوگل‘ نے ’ڈوڈل‘ کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل نے پروین رحمٰن کے لیے ڈوڈل کا اجرا 22 جنوری شروع ہوتے ہی کیا۔

پروین رحمٰن نے 22 جنوری 1957 کو اس وقت کے مشرقی پاکستان اور حالیہ بنگلادیش کے دارالحکومت ’ڈھاکا‘ میں پیدا ہوئی تھیں۔

پروین رحمٰن جب کم عمر تھیں تو ان کے والدین اس وقت کے مغربی پاکستان اور حالیہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی منتقل ہوئے تھے، جہاں انہوں نے آرکیٹک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک کا رخ اختیار کیا۔

پروین رحمٰن نے کمزور طبقے کے حقوق کے لیے اہم کام کیے—فائل فوٹو: این پی آر
پروین رحمٰن نے کمزور طبقے کے حقوق کے لیے اہم کام کیے—فائل فوٹو: این پی آر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024