• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پریانکا چوپڑا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع January 22, 2022
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

شادی کے بعد بھارت چھوڑ کر امریکا منتقل ہوجانے والی بولی وڈ اداکارہ 39 سالہ پریانکا چوپڑا اور 29 سالہ نک جونس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق دونوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے ایک ہفتے بعد 22 جنوری کو مشترکہ اعلان میں والدین بننے کی تصدیق کی۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ایک جیسی ہی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 15 جنوری کو ہوئی اور دونوں نے ’سروگیسی‘ یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچے کو جنم دیا۔

’سرو گیسی‘ کے عمل کے ذریعے والدین کے اسپرم اور انڈے کچھ میڈیکل طریقہ کار کے بعد دوسری خاتون کی بچے دانی میں منتقل کیے جاتے ہیں اور وہی خاتون دوسرے والدین کے بچے کو جنم دیتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے بھی ’سرو گیسی‘ کے ذریعے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر ننھے مہمان کی جنس اور نام کا اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پریانکا چوپڑا امید سے ہیں؟

دونوں نے مداحوں اور میڈیا کو اپیل کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور وہ اس خوشی کے موقع پر نیک خواہشات پر سب کے مشکور ہیں۔

دونوں نے دسمبر 2018 میں بھارت میں پرتعیش تقریبات کے دوران شادی کی تھی، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، اداکارہ اپنے شوہر سے عمر میں بڑی ہیں۔

گزشتہ برس مئی میں نک جونس نے ایک انٹرویو میں جلد بچوں کی پیدائش کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد امریکی و بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ پریانکا چوپڑا حمل سے ہیں، تاہم جوڑے نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی تھی۔

امید سے ہونے کی چہ مگوئیوں کے بعد اب جوڑے نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ہاں ’سرو گیسی‘ کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پریانکا چوپڑا بھی شادی سے قبل ہی اس بات کا اظہار کر چکی تھیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے ڈھیر سارے بچے ہوں۔

دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ہولی وڈ و بولی وڈ شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے بچے کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024