• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

ایک خاتون نے سب کے سامنے کہا اگر وزن کم کرو تو ’آفت‘ لگو گی، حبا بخاری

شائع January 21, 2022
اداکارہ کے مطابق خاتون نے انہین ان کی آنکھوں کی وجہ سے پہچانا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق خاتون نے انہین ان کی آنکھوں کی وجہ سے پہچانا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دوران سفر انہیں ایک خاتون نے پرواز میں سب کے سامنے دور سے کہا کہ اگر وہ اپنا وزن تھوڑا کم کرلیں تو وہ ’آفت‘ لگیں گی۔

حبا بخاری حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت شوبز انڈسٹری پر بھی بات کی جب کہ انہوں نے زندگی کے کچھ دلچسپ واقعات بھی بیان کیے۔

مذکورہ انٹرویو چند ماہ قبل حبا بخاری کی شادی سے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے اب 19 جنوری کو ریلیز کیا گیا۔

انٹرویو سے دو ہفتے قبل حبا بخاری رواں ماہ جنوری کے آغاز میں دیرینہ دوست ساتھی اداکار آرز احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات تقریب ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں، دونوں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی۔

شادی سے قبل ریکارڈ کرائے گئے انٹرویو میں حبا بخاری نے کہا کہ انہیں معروف ڈراما ساز حسینہ معین شوبز میں لے کر آئی تھیں، انہوں نے ہی ان کے والد سے اداکاری کی اجازت لی۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ آرکیٹک کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں کہ حسینہ معین نے انہیں اداکاری کی پیش کش کی اور پھر ڈراما ساز نے انہیں کہا کہ انہوں نے نادیہ خان کے والد سے بھی اجازت لی تھی اور ان کے والد سے بھی لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

پروگرام کے دوران حبا بخاری نے انکشاف کیا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہو چکی ہے مگر اچھی کہانی اور کردار نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کام سے معذرت کی۔

حبا بخاری کے مطابق انہیں ایک ہی فلم میں دو کردار یعنی بہن اور بیوی کے کرداروں کی پیش کش بھی ہوئی تھی مگر انہوں نے معذرت کرلی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی اچھی فلم یا کہانی کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور قسمت آزمائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ اگر انہیں اپنے جسم کے کسی حصے کو بہتر بنانے کا موقع ملے تو وہ اپنا قد تھوڑا سا بڑھائیں گی۔

مزید پڑھیں: ابھی میری منگنی نہیں ہوئی، حبا بخاری

پروگرام میں باتیں کرتے ہوئے حبا بخاری نے خود کو ’کراچی کی لونڈی‘ بھی قرار دیا اور کہا کہ انہیں نہ صرف اچھی ڈرائیونگ آتی ہے بلکہ وہ گاڑی کی خرابی سے متعلق بھی بہت کچھ جانتی ہیں۔

حبا بخاری نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی وہ عفت عمر کے ہمراہ پرواز میں سفر کر رہی تھیں کہ دور بیٹھی ایک خاتون نے انہیں پہچانا اور دور سے ہی ان سے بڑی آواز میں باتیں کرنے لگی۔

اداکارہ کے مطابق خاتون نے انہیں بتایا کہ انہوں نے اداکارہ کو ان کی آنکھوں کی جہ سے پہچانا، کیوں کہ ان کی آنکھیں بہت پیاری ہیں۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون نے دور سے بڑی آواز میں سب کے سامنے انہیں کہا کہ اگر وہ اپنا تھوڑا وزن کم کریں تو وہ ’آفت‘ لگیں گی۔

اداکارہ کے مطابق خاتون کی جانب سے پرواز میں سب کے سامنے ایسا بولنے پر جہاں انہیں شرم آئی، وہیں انہیں خاتون کے بولنے کے انداز پر ہنسی بھی آئی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024