• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

انسٹاگرام میں ٹک ٹاک کے انداز کی ری مکس ویڈیو بنانا اب ممکن

شائع January 20, 2022
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا ایک اور فیچر اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنالیا ہے۔

اب صارفین کو ٹک ٹاک کے انداز کی ایسی ویڈیوز انسٹاگرام پر بنانے کے لیے ریلز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کو 2 افراد کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔

میٹا (فیس بک کمپنی کا نیا نام) کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ری مکس فیچر کو ساتھ مل کر ویڈیوز کی تیاری کے لیے توسیع دی جارہی ہے۔

جیسے ہی ویڈیو کو ریلیز کیا جائے گا تو صارف تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اسے ری مکس کرسکیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد بھی ویڈیو کو ریلز کے ذریعے ہی شیئر کرن کی ضرورت ہوگی مگر اس کے تمام ایڈیٹنگ ٹولز جیسے کولابوریشن، وائس اوورز اور ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔

انسٹاگرام کی جانب سے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو بھی مزید سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اب وہ اپنی لائیو برڈکاسٹ کو پروفائل میں ہائی لائٹ کرسکیں گے جو ان کے ناظرین کے لیے ریمائنڈر کا ایک آسان طریقہ ہوگا۔

انہیں اب اسٹریم شیڈول کرنے کے لیے ریگولر فیڈ پوسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انسٹاگرام اپنی مخالف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے پر اسی کے فیچرز کو اپناتی رہتی ہے۔

ٹک ٹاک میں ڈوئیٹ فیچر صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہے جس کو اب انسٹاگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024