• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چند سیکنڈ میں فلم کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا جلد ہوگا ممکن

شائع January 20, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا اپنے گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے بیزار رہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس وائرلیس کمیونیکشن میں جلد بڑی تبدیلی آرہی ہے۔

وائی فائی بینڈ 1989 میں سامنے آئے تھے اور اس وقت سے اب تک اس کے اسپیکٹرم یا فریکوئنسی بینڈ میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے مگر اب بھی یہ کافی نہیں لگتا۔

2019 میں وائی فائی 6 اور 2020 میں وائی فائی 6 ای کے بعد اب وائی فائی 7 پر کام کیا جارہا ہے۔

اس نئے وائی فائی اسٹینڈرڈ کو ابھی 801.11be کا نام دیا گیا ہے جس میں ایکسٹریملی ہائی تھروپٹ (ای ایچ ٹی) پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ زیادہ ڈیٹا اسپیڈ کے ساتھ رئیل ٹائم ایپس کو متعارف فراہم کی جاسکے۔

انسٹیٹوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز (آئی ای ای ای) کے ورکنگ گروپ کے مطابق اس سے ورچوئل رئیلٹی، اگیومینٹڈ رئیلٹی، گیمنگ اور گھروں میں کام کرنے جیسے سروسز کو مدد مل سکے گی۔

وائی فائی 6 کے بیشتر راؤٹرز 9.6 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ کو سپورٹ کرتے ہیں جبکہ وائی فائی 5 میں یہ 3.5 جی بی پی ایس تھی۔

وائی فائی 6 ای کافی حد تک وائی فائی 6 پر مبنی ہے مگر وائی فائی 7 کی ابتدائی مسودے کی تفصیلات چونکا دینے والی ہیں۔

وائی فائی 6 بمقابلہ وائی فائی 7

وائی فائی 6 میں اگر ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 9.6 جی بی پی ایس ہے تو وائی فائی 7 میں یہ زیادہ سے زیادہ 46 جی بی پی ایس ہوگی۔

اسی طرح چینیل بینڈودتھ 160 میگا ہڑتز کے مقابلے میں 320 میگا ہرٹز ہوگی جبکہ فل بینڈ ودھ چینیل کی تعداد 7 کی بجائے 6 ہوگی۔

ملٹی یوزر MIMO 8 کی بجائے 16، ڈیٹا ٹرانسمیشن 1024 کیو اے ایم کی بجائے 4096 کیو اے ایم ہوگی۔

تو فرق کیا ہے؟

اگر واقعی 46 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ دستیاب ہو جو کہ حقیقی زندگی میں 40 جی بی پی ایس تک ہی ممکنہ طور پر دستیاب ہوگی۔

ایسی صورت میں بھی 25 جی بی بلیو رے کوالٹی فلم فائل کو محض چند سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا۔

اسی طرح چینیلز اور بینڈ ودتھ کی عداد کئی ڈیوائسز کے درمیان ڈیٹا ایکسچینج کپر اثرانداز ہوگی۔

وائی فائی 7 میں 16 انٹیناز ڈیٹا کو ریسیو اور ٹرانسمیٹ کرسکیں گے اور خیال رہے کہ بیشتر فونز اور لیپ ٹاپس میں 2 انٹینا ریسیو اور 3 ٹرانسمیٹنگ کے لیے ہوتے ہیں۔

تو زیادہ انٹینا والے راؤٹرز سے مزید ڈٰوائسز کو زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ مل سکے گی اور انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہونے کے مسائل کا سامنا بھی کم از کم ہوگا۔

وائی فائی 7 کب تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے؟

فی الحال تو یہ ابتدائی تفصیلات کے مرحلے میں ہے اور عام لوگوں تک پہنچنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، ابھی تو وائی فائی 6 ای بھی سب کو دستیاب نہیں۔

مگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے وائی فائی 7 پر ابھی سے کام کیا جارہا ہے اور حال ہی میں میڈیا ٹیک نے اعلان کیا تھا کہ وہ وائرلیس کمیونیکشن کے نئے اسٹینڈرڈ کے فیچرز کے مظاہرے کا آغاز کررہی ہے۔

مگر اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

کمپنی کے مطابق وائی فائی 7 والی چند ڈیوائسز متوقع طور پر 2023 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی، مگر وہ پروٹوٹائپ یا بزنس ڈٰوائسز ہوں گی۔

وائی فائی 7 کی تفصیلات کا ابتدائی ڈرافٹ آپ اس لنک پر جاکر پڑھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024