• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹی ٹوئنٹی کے بعد بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان مقرر

شائع January 20, 2022
آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی کپتان نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مشکل دوروں میں اہم کردار ادا کیا — فائل فوٹو: رائٹرز
آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی کپتان نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مشکل دوروں میں اہم کردار ادا کیا — فائل فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا جس میں دو پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم اور فخر زمان شامل ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی طرح بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی کپتان مقرر کیا ہے۔

آئی سی سی نے ایک دن پہلے اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا، جس میں بابر اعظم کو گزشتہ سال اس فارمیٹ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لیے ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر، رضوان اور شاہین آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں شامل

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے۔

اب بابر اعظم نے ون ڈے فارمیٹ میں بھی یہی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ 11 رکنی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم، مشفق الرحیم، فخر زمان، پال اسٹرلنگ، جینیمن ملان، راسی وین ڈر ڈوسن، شکیب الحسن، ونیندو ہسارنگا، مستفیض الرحمٰن، سِمی سنگھ اور دشمنتھا چمیرا شامل ہیں۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم نے گزشتہ سال صرف 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن وہ پھر بھی دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

آئی سی سی نے کہا کہ پاکستانی کپتان نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مشکل دوروں میں اہم کردار ادا کیا، جس کی بنیاد پر دونوں دوروں کے اختتام پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

انہوں نے برمنگھم میں ایک یادگار سنچری بھی اسکور کی جس سے باؤلرز کو مدد ملی۔

آئی سی سی نے 2021 میں قومی ٹیم کے ون ڈے میچوں میں فخر زمان کے شاندار اسکورز کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ماہ اپریل کے لیے آئی سی سی کے بہترین بلے باز قرار

آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا کہ اوپنر فخر زمان نے 6 میچز کھیلے اور دو سنچریوں کے ساتھ 60.83 کی اوسط سے مجموعی طور پر 365 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف فخر زمان کی سنچری نے آئی سی سی کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جسے عالمی کرکٹ باڈی کے مطابق طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

گزشتہ روز آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، جوز بٹلر، محمد رضوان، ایڈن مرکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، ونیندو ہسارنگا، مستفیض الرحمٰن اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024