• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فائیو جی تنازع پر امریکا جانے والی اکثر پروازیں منسوخ کردی گئیں

شائع January 20, 2022
ایئرلائنز اور پروازوں کو خدشہ ہے کہ فون سروس ان کے طیاروں کی ٹیکنالوجی میں مداخلت کر سکتی ہے— فوٹو: اے ایف پی
ایئرلائنز اور پروازوں کو خدشہ ہے کہ فون سروس ان کے طیاروں کی ٹیکنالوجی میں مداخلت کر سکتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

فائیو جی کے تنازع پر امریکا جانے والی اکثر پروازیں منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ طیارے بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ تنازع اس لیے پیدا ہوا کیونکہ ایئرلائنز اور پروازوں کو خدشہ ہے کہ فون سروس ان کے طیاروں کی ٹیکنالوجی میں مداخلت کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ ہے، امریکی ایئرلائنز کا انتباہ

انٹرنیشنل ایئرلائن اداروں نے اس تنازع کے حوالے سے مختلف نقطہ نظر اختیار کیا ہے جس کے بعد مشرق وسطی کی ایئر لائن ایمریٹس نے امریکا جانے والی پروازوں میں زبردست کمی کی ہے۔

تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ ایئر لائنز نے یہ فیصلے کیوں کیے یا انہوں نے اس بات کو مدنظر رکھا کہ موبائل کیریئرز اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون نے اس ہفتے اہم ہوائی اڈوں کے قریب نئی تیز رفتار وائرلیس سروس کے رول آؤٹ کو روکنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ رعایت کے باوجود بعض طیاروں میں آلات محدود ہونے کی وجہ سے کچھ پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں۔

بدھ کے روز کچھ ایئر لائنز نے کہا کہ انہیں امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن یا بوئنگ کی جانب سے انتباہات موصول ہوئے تھے کہ طیارہ بنانے والی کمپنی 777 خاص طور پر نئی وائرلیس سروس سے متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پھیلانے کا خدشہ، لوگوں نے فائیو جی ٹاورز کو آگ لگادی

کئی ایئر لائنز نے کہا کہ وہ اپنے نظام الاوقات کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف طیاروں کو استعمال کرنے کی کوشش کریں گی۔

اسی طرح کے موبائل نیٹ ورک درجنوں دیگر ممالک میں نصب کیے گئے ہیں لیکن امریکی نیٹ ورک کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے کچھ اہم اختلافات ہیں جو ایئر لائنز کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

نیا فائیو جی نیٹ ورک ریڈیو اسپیکٹرم کا ایک حصہ استعمال کرتا ہے جو ریڈیو الٹی میٹرز کے استعمال کے قریب ہے، جو زمین سے اوپر ہوائی جہاز کی اونچائی کی پیمائش کرتا ہے اور پائلٹوں کو کم مرئی میں اترنے میں مدد کرتا ہے۔

اے ٹی اینڈ ٹی اور ویریزون نے کہا کہ ان کا سامان ہوائی جہاز کی الیکٹرانکس میں مداخلت نہیں کرے گا۔

لیکن فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے حکام نے ایک ممکنہ مسئلہ دیکھا اور ٹیلی کام کمپنیاں معمالے کے حل تک منگل کو توقف کرنے پر راضی ہو گئی۔

مزید پڑھیں: 2019 پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کا سال

بدھ کے روز ایمریٹس نے اعلان کیا کہ وہ امریکا میں مخصوص ہوائی اڈوں پر فائیو جی موبائل نیٹ ورک سروسز کی منصوبہ بندی کے تحت تعیناتی سے منسلک آپریشنل تحفظات کی وجہ سے کئی امریکی شہروں کے لیے پروازیں روک رہے ہیں البتہ وہ لاس اینجلس، نیویارک اور واشنگٹن کے لیے پروازیں جاری رکھیں گے۔

سرکاری ایئرلائن نے کہا کہ ہم آپریشنل تحفظات کو دور کرنے کے لیے ہوائی جہاز بنانے والوں اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،اور پرامید ہیں کہ جلد از جلد اپنی امریکی سروسز دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024