• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شادی کے اگلے دن ہی غائب ہوجانے پر حبا بخاری کی آرز احمد سے لڑائی

شائع January 19, 2022
دونوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی
دونوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی

اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد نے اپنی شادی کی تمام تقریبات ختم ہونے پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے انکشاف ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی کے اگلے ہی روز چپقلش ہوئی تھی۔

آرز احمد اور حبا بخاری نے رواں ماہ 7 جنوری کو نکاح کیا تھا، جس کے بعد ان کی شادی کی دیگر تقریبات ہوئی تھیں اور ایک روز قبل انہوں نے شادی تقریبات کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو کو شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری اور آرز احمد نے نکاح کرلیا

تقریبا 7 منٹ دورانیے کی ویڈیو کو دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں انہیں شادی سے قبل اپنی پہلی ملاقات، ایک دوسرے سے محبت ہوجانے، شادی کے بندھن میں بندھ جانے اور اس کے بعد کے خوف سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دونوں اداکار ایک گاڑی میں عروسی لباس میں بیٹھے باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں اور کیپشن میں بتایا گیا کہ جب دونوں اپنی شادی کی ایک تقریب میں جا رہے تھے تو اس وقت مذکورہ ویڈیو بنائی گئی۔

ویڈیو کے آغاز میں حبا بخاری اپنے شوہر سے سوال کرتی ہیں کہ وہ انہیں کتنی بری لگتی ہیں؟ جس پر آرز احمد انہیں ہنستے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ وہ انہیں اتنی بری لگتی ہیں کہ انہوں نے ان سے شادی کرلی۔

ویڈیو میں آرز احمد نے دلہن کو بتایا کہ محبت ہونے سے قبل جب انہوں نے پہلے بار حبا بخاری کو دیکھا تھا تو اس وقت ہی ان کے دل میں محبت کی موسیقی گونج اٹھی تھی مگر انہوں نے اس میوزک کو نظر انداز کیا تھا۔

آرز احمد نے اعتراف کیا کہ کافی عرصے تک حبا بخاری سے محبت ہوجانے کے معاملے کو نظر انداز کرنے کے بعد انہوں نے شکست مان کر ان سے محبت کی اور اب شادی ہوجانے کے بعد انہیں ڈر لگ رہا ہے۔

اسی دوران آرز احمد قدرے جذباتی ہوگئے، جس پر اہلیہ نے ان سے پوچھا کہ اب کیا ڈرنا؟ اب تو نکاح بھی ہوگیا۔

دونوں نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

دولہے کی باتیں سن کر حبا بخاری بھی قدرے جذباتی ہوگئی اور انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی ڈر لگ رہا ہے، جس پر آرز احمد نے ان کے گال پر ہاتھ رکھ کر فلمی انداز میں انہیں کہا کہ ’اتنا کانپ کاہے رہو ہو بے‘۔

مختصر ویڈیو میں آرز احمد نے اہلیہ سے پوچھا کہ اتحاس گواہ ہے کہ نکاح کے اگلے روز ہی وہ ان سے لڑیں، جس پر حبا بخاری نے انہیں جواب دینے کے بجائے ان سے سوال کیا کہ پھر وہ لڑائی کا سبب بھی بتائیں؟

اہلیہ کے سوال پر آرز احمد خاموش ہوگئے، جس پر حبا بخاری نے ان سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ وہ شادی کے اگلے ہی روز پورا دن کہاں غائب رہے تھے اور کن دوستوں کے ہمراہ تھے؟

دونوں کی جانب سے رومانوی ویڈیو شیئر کیے جانے پر مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں جب کہ بعض لوگوں نے ان کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024