• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حرا مانی کے کورونا کے شکار ہونے پر شوہر نے سوال اٹھا دیا

شائع January 19, 2022
اداکارہ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ حرا مانی کے کورونا کا شکار ہونے پر ان کے شوہر نے اہلیہ کی پوسٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کمنٹ کیا کہ یہ کون طے کرے گا کہ کس سے کس کو کورونا لگا؟

حرا مانی نے 19 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کردیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ وہ فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں اور اپنے بچوں سمیت اہل خانہ کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

حرا مانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے تحفظ کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر کے اپنے پیاروں اور خود کو بھی محفوظ رکھیں۔

ساتھ ہی اداکارہ لکھا کہ اس موقع پر ایک فلمی تصویر شیئر کرنا لازمی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی تازہ تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ ان کے علاوہ دیگر اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے یا نہیں اور نہ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ کیسے کورونا کا شکار ہوئیں؟

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین لگواتے وقت درد سے ’چیخنے‘ کی حرا مانی کی ویڈیو وائرل

حرا مانی کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

اہلیہ کے شوہر نے مزاحیہ کمنٹ کیا جس پر ان کے مداح بھی خوش دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
اہلیہ کے شوہر نے مزاحیہ کمنٹ کیا جس پر ان کے مداح بھی خوش دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

شوبز شخصیات کے علاوہ مداحوں نے بھی ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں اور ساتھ ہی انہیں مشورہ بھی دیا کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔

حرا مانی کی کورونا کی پوسٹ پر ان کے شوہر مانی نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ یہ طے ہونا ابھی باقی ہے کہ کس سے کس کو کورونا لگا؟

مانی نے کمنٹ کیا کہ ’اب یہ کون طے کرے گا کہ کس کو کس سے ’کورونا‘ لگا۔

مانی کے کمنٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہار کیا اور دونوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

حرا مانی نے گزشتہ برس جون میں کورونا کے تحفظ کی ویکسین لگوائی تھی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

ویکسین لگواتے وقت درد سے چیخنے پر ان کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

ویکسین لگواتے وقت بھی حرا مانی نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جلد سے جلد ویکسین لگوا کر خود کو اور اپنے اہل خانہ کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔

حرا مانی سے قبل حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کا شکار ہوئی تھیں مگر وہ جلد صحت یاب ہوگئی تھیں۔

ان کی طرح سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی حال ہی میں ’اومیکرون‘ سے صحت یاب ہوئی تھیں، انہوں نے بھی بتایا تھا کہ ویکسینیشن کی وجہ سے وہ جلد صحت یاب ہوئیں۔

علاوہ ازیں سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی دو دن قبل بتایا کہ وہ بھی کورونا کا شکار ہوئی ہیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024