• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

امریکہ نے پاکستانی مدرسے پر پابندی عائد کردی

شائع August 20, 2013

مدرسہ گنج کے بورڈ کا ایک  منظر۔ تصویر ظاہر شاہ شیرازی
مدرسہ گنج کے بورڈ کا ایک منظر۔ تصویر ظاہر شاہ شیرازی

واشنگٹن: امریکی محکمہ مالیات نے منگل کے روز پاکستان کے ایک مدرسے کو ' دہشتگردوں کی تربیت گاہ' اور القاعدہ و طالبان کا مددگار قرار دیتے ہوئے اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

محکمہ مالیات کے مطابق پشاور میں واقعہ مدرسہ گنج نہ صرف دو اہم عسکریت پسند گروہوں ( القاعدہ اورطالبان) کیلئے بھرتیوں کا مرکز بناہوا ہے بلکہ لشکرِ طیبہ کا بھی مددگار ہے جس پر 2008 کے ممبئی حملوں کا الزام ہے۔

اس مدرسے کے سربراہ فضیل شیخ ابومحمد امین الپشاوری ہیں جو شیخ امین اللہ کے نام سے بھی معروف ہیں جنہیں القاعدہ اور طالبان کی مدد کے الزام میں 2009 سے امریکہ اور یواین کی جانب سے دہشتگرد قرار دیا گیا ہے۔

لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی مدرسے پر اقتصادی و مالی پابندیاں عائد کی گئی ہوں ۔ اس کے تحت کوئی بھی امریکی اس ( مدرسے) سے مالی تعلقات نہیں رکھ سکے گا اور اگر مدرسے کے کوئی اثاثے امریکہ میں ہوئے تو انہیں فریز کردیا جائے گا۔

' آج کسی پہلے مدرسے پر ( مالی) پابندیاں عائد کی گئی ہیں جسے دہشتگردوں نے استعمال کیا ہو،' وزارتِ مالیات نے اپنے بیان میں کہا۔

' یہ عمل عام طور پر مدارس کو ہدف نہیں بناتا جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم، انسانی ہمدردی اور ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔' بیان میں کہا گیا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ گنج مدرسہ وہ جگہ ہے ' جہاں مذہبی تعلیم کے بھیس میں طالبعلموں کو دہشتگردانہ کارروائیوں اور حملوں کیلئے تیار کیا جاتاہے۔'

محکمہ مالیات نے عمرصدیقی کاٹھیو ازمیری پر بھی پابندی کا اعلان کیا جو نوے کے عشرے میں القاعدہ کا رابطہ کار رہا ہے اور اسامہ بن لادن کے اہلِ خانہ کی مدد کرتا رہا ہے.

مدرسہ گنج کا ردِعمل

امریکہ کی جانب سے مدرسہ گنج پر پابندی لگانے کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن گنج نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ کہ پابندی غیرمنصفانہ ہے۔،

مدرسے کی انتظامی کونسل کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شیخ امین اللہ محض اس مدرسے میں ایک استاد تھے جو نومبر دوہزاربارہ میں ویب مطلوب افراد کی فہرست میں اپنا نام آنے کے بعد  آٹھ ماہ پہلے یہاں سے جاچکےہیں۔

' آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں عام طالبعلم موجود ہیں اور مدرسہ صرف انہیں دینی تعلیم فراہم کرتا ہے اور بس۔ تو ( یہ) پابندی مضحکہ خیز ہے،' انہوں نے کہا۔

' کوئی بھی مدرسے کا ریکارڈ چیک کرسکتا ہے ، یہ بہت حد تک واضح ہے کہ یہ عام طالبعلم ہیں جن کا کسی دہشتگردی کی کارروائی یا تخریبی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں،' انہوں نے کہا۔

' شیخ امین اللہ کو آٹھ ماہ سے کسی نے نہیں دیکھا اور کوئی نہیں جانتا کہ اب وہ کہاں ہیں لیکن ہم دوہراتے ہیں کہ یہ ایک عام مکتب ہے جس کا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں،' اس نے کہا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انتظامی کونسل سے مشاورت کے بعد جلد ہی مدرسے کا آفیشل ردِ عمل ان ریکارڈ پیش کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024