• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پاکستان میں سام سنگ کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی

شائع January 18, 2022
گلیکسی اے 52 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 52 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی اے سیریز کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

کمپنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ گلیکسی اے سیریز کے 3 فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 52 ایس، اے 32 اور اے 12 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

اے 52 ایس

فوٹو سام سنگ
فوٹو سام سنگ

ان میں گلیکسی اے 52 ان میں سب سے طاقتور فون ہے جو 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

اے 52 ایس میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر 4 کیریو 670 کورز، ایک ہائی اینڈ ایڈرینو 6422 ایل جی پی یو اور ایک ایکس 53 فائیو جی موڈیم (.33 جی بی پی ایس ڈاؤن لوڈ تک اسپیڈ) سے لیس ہے۔

گلیکسی اے 52 ایس میں 6.5 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارج ہونے پر فون کو 2 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس ایک اور اہم فیچر ہے اور اس فون کو ایک میٹر پانی میں 30 منٹ تک ڈبو کر رکھا جاسکتا ہے۔

فون کی خاص بات اس کا کیمرا سیٹ اپ ہے جو مجموعی طور پر 5 کیمروں (بیک پر 4 اور فرنٹ پر ایک) کے ساتھ ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.8 آپرچر موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور ٹیٹرا بیننگ ٹیکنالوجی کیمرے کا حصہ ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ نائٹ موڈ شاٹس 12 فریمز کی سہولت فراہم کریں گے جبکہ او آئی ایس کم روشنی میں لی جانے والی تصاویر کے پکسل پھٹنے نہیں دیتا۔

اس کے علاوہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

پہلے اس فون کا 128 جی بی اسٹوریج کا ماڈل 81 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا مگر اب اس کی قیمت 71 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے یعنی 10 ہزار روپے کم کردیے گئے ہیں۔

256 جی بی ماڈل 99 ہزار 999 روپے کی بجائے 11 ہزار روپے کمی سے 88 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اے 32

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 32 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔

بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس (123 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا یو نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اب یہ فون 43 ہزار 500 روپے کی بجائے 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

اے 12

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 12 سام سنگ کا انٹری لیول اسمارٹ فون ہے جو 128 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوگا۔

یہ فون 39 ہزار 999 روپے کی بجائے 27 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگا یعنی ساڑھے 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024