• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل جلد پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع January 18, 2022
— فوٹو بشکریہ سوزوکی
— فوٹو بشکریہ سوزوکی

پاک سوزوکی کی جانب سے سوئفٹ کا نیا ماڈل فروری 2022 میں متعراف کرائے جانے کا امکان ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کا اپ ڈیٹ ماڈل ایک دہائی سے زائد عرصے بعد متعارف کرایا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری 2022 میں نئی جنریشن سوئفٹ کو پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں ممکنہ طور پر K12 سی یا 1250 سی سی ڈوئل جیٹ ان لائن 4 انجن 5 اسپیڈ مینوئل یا سی وی ٹی ٹرانسمیشن آپشنز کے ساتھ ہوگا۔

اس سے قبل پرانی سوئفٹ میں 1395 سی سی انجن دیا جارہا تھا مگر اس کے مالکان کو زیادہ ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث گاڑی کی فروخت پر کچھ منفی اثرات مرتب ہوئے۔

اس کے مقابلے میں 1250 سی سی انجن سے گاڑی خریدنے والوں کو کم ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نئی گاڑی پاکستان میں 27 سے 28 لاکھ روپے کی قیمت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یعنی چینگن آلسوین، ٹویوٹا یاریز اور ہونڈا سٹی سے بھی مہنگی ہوسکتی ہے، مگر اس کا نیا انجن ایندھن بچانے میں زیادہ مددگار ہوگا۔

خیال رہے کہ سوزوکی سوئفٹ 2021 کو فروری 2021 میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا جو اب جاکر ممکنہ طور پر پاکستان میں دستیاب ہوگی۔

2021 کی سوئفٹ کے ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فرنٹ گرل میں ایک بولڈ اسٹریپ کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ کسی حد تک اسپورٹ لک کی حامل ہوگئی ہے۔

اس سے ہٹ کر گاڑی کا ڈیزائن سابقہ ماڈل جیسا ہی ہے۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

اس وقت کمپنی نے ایندھن کی اوسط پہلے سے زیادہ بہتر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

کمپنی کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر مینوئل ٹرانسمیشن ورژن 23.20 کلو میٹر جبکہ آٹو میٹک ورژن پر 23.76 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکے گا۔

اس سے قبل سوئفٹ میں یہ اوسط 21.21 کلومیٹر فی لیٹر تھی اور اس کو بہتر بنانے کے لیے نئے ماڈل میں آٹو اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوزوکی
فوٹو بشکریہ سوزوکی

گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔

دیگر فیچرز میں پش اسٹارٹ اسٹاپ بٹنز، کی لیس انٹری، آٹومیٹک کلائمٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنڈ کنٹرول بٹن، کروز کنٹرول، اپ ڈیٹڈ انسٹرومنٹ کلسٹر اور آٹو فولڈ ان ایبل او آر وی ایم ایس قابل ذکر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024